
آئرلینڈ کے معروف بزنس کنسلٹنٹ
عرفان حمید کی آئرش معیشت پر خصوصی گفتگو
ڈبلن آئرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ) کورونا وائرس کی تباہکاری نے جہاں پر انسانی زندگیوں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے وہی پر بے شمار ممالک کی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور اس موجودہ صورتحال میں آئرش معیشت کہاں تک متاثر ہوئی ہے اس بارے میں آئرلینڈ کے معروف بزنس کنسلٹنٹ عرفان حمید نے ہمارے نمائندہ وسیم بٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی طرح آئرلینڈ کی معیشت بھی بری طرح تباہ ہوئی ہے سینٹرل بینک آف آئرلینڈ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 22 بلین یورو کا نقصان ہوچکا ہے آنے والے وقتوں میں آئرش حکومت کو بےشمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا ان میں ایک لوگوں کی بے روزگاری کا بھی ہوگا کیوں کہ گورنمنٹ کی رپورٹ کے مطابق تقریبا پانچ لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں اور آئرش معیشت 8.3 فیصد تک شرنک ہوسکتی ہے اور جی بی بی گروتھ بھی کم ہو سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تقریبا اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ریسیشن کی طرف جا رہے ہیں لیکن جب یہ صورتحال نارمل ہو گئی تو وہیں پر کاروبار اپنے مدمقابل کاروبار سے بہتر ہوں گے جن کی سروس اور پروڈکٹ اچھی ہوگی یہ بہتر موقع ہے کہ آپ اپنے بزنس حکمت عملی تبدیل کریں کاسٹ کو کم کریں کسٹمرز سروس کو بہتر بنائے اپنے ورکرز کی قابلیت کو مزید بہتر کریں تاکہ ان کے لئے روزگار کے مواقع زیادہ سے زیادہ ہوسکے آخر میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئرش حکومت اپنی عوام کو بہت سارے ریلیف پیکیج دیے ہیں جو افراد بیروزگار ہوئے یا جن کو اپنے کاروبار بند کرنا پڑے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت انہیں 350 یورو پر ویک دے رہی ہے اور چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ بھی دے رہی ہے جو پہلے تین مہینے ری پیمنٹ فری ہوں گے اور سود بھی فری ہوں گے انٹرسٹ بھی کم کرکے تقریبا 4.5 فیصد کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اپنے ٹیکس اور لوکل ریٹس کو بھی منجمد کروا سکتے ہیں اگلے تین مہینے کے لیے اس کے علاوہ جن افراد کو مکان کے کرایہ کے لئے دشواری ہے حکومت انہیں بھی رینٹ بینیفٹ دے رہی ہے ۔