راول پنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری ہے، کانفرنس میں اہم فیصلوں پر غور کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکواٹرز راول پنڈی (جی ایچ کیو) میں اہم کور کے کمانڈرز کی کانفرنس جاری ہے۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی معاملات ، ایل او سی اور پاک افغان بارڈر سے متعلق تفصیلی غور کیا جائے گا، کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں میں ڈان لیکس سے متعلق موجود خدشات اور سوالات کے تناظر میں بھی کانفرنس میں اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔
کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھے جائیں گے، کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجوں کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
کانفرنس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کو مل کر شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا