، ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : بلال خالد) بروز ہفتہ شام سات بجے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویانا اور گردونواح سے کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ ویانا میں بسنے والے تمام پاکستانی یک جان ھو کر اور شانہ بشانہ پاکستانی کمیونٹی کے مفادات کے لئے کام کریں گے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری عاصم شھزاد نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک باشعور اور غیرت مند قوم ہے اور ہم سب مل کر اور یک جان ھو کر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مفادات کے لئے جدوجہد کریں گے پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منیر احمد مغل نے کہا کہ یہ فورم تمام پاکستانیوں کا فورم ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہے اور یہ تمام پاکستانیوں کا فورم ہے یہ کسی خاص گروپ کے لیے معرض وجود میں نہیں آیا اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص گروپ یا کچھ خاص لوگوں کی فلاح ہے بلکہ تمام پاکستانی اس کا حصہ ہیں پاکستانی کمیونٹی فورم پر بہت معنی خیز گفتگو کی گئی اور اس کے بنیادی ڈھانچہ پر بحث کی گئی تمام احباب کی جن میں الحاج محمد اکرم بٹ، صدر مسجد بلال ۔علامہ غلام مصطفٰی بلوچ صدر المدینہ مسجد ۔سید غالب حسین شاہ صاحب جنرل سیکرٹری العصر اسلامک سنٹر ۔الحاج خواجہ محمد نسیم صاحب سرپرست اعلی منہاج القرآن آسٹریا۔ چوہدری سفیان ورکر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ۔علی شرافت پاکستان مسلم لیگ ن ویانا۔ شیخ وحید احمد صاحب صدر انجمن فیملیز آسٹریا ۔محمد ریاض بلوچ پی ٹی آئی ۔عاطف رضا مسلم ہینڈز آسٹریا ۔پروفیسر شوکت اعوان صاحب پاکستان پریس کلب ۔نعیم احمد بٹ صاحب صدر آسٹرین کرکٹ کلب ۔جناب عاصم شھزاد صاحب صدر رائیڈرز کرکٹ کلب ۔ملک محمد ارشد صاحب نائب صدر مسجد ابراہیم ۔چوہدری سہیل عامر مینجر گلیڈی ایٹر کرکٹ کلب ۔محسن بلوچ صاحب المدینہ تدفین کمیٹی ۔جناب الطاف جمال صاحب بذنس کمیونٹی ۔جناب رانا ریاست علی صاحب بذنس کمیونٹی ۔جناب میاں خلیل صاحب فوکلا بروک ۔جناب رانا قمر صاحب لینز کمیونٹی ۔چوہدری قمر صاحب صدر آسٹرو پاک انجمن فیملیز ۔حاجی محمد اسلم ملتانی نائب صدر پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن ۔مشاورت سے ایک مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی جس میں سید غالب حسین شاہ صاحب ۔میاں خلیل احمد صاحب ۔عاصم شہزاد صاحب ۔محسن بلوچ صاحب شامل ہیں
اور پی سی ایف اے مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مل کر مذاکرات کرے گی اوراپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرےگی آخر میں تمام تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے یک جان ھو کر عہد کیا کہ ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے دیوان افضل صاحب اور ان کے دوستوں کی طرف سے پرتکلف طعام کا اہتمام کرنے پر تمام دوستوں نے شکریہ ادا کیا