ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ)آسٹریا ویانا پاکستانی کمیونٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد بروز ہفتہ شام(7)سات بجے انعقاد پذیر ہو ئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سماجی ،رفاہی ،سیاسی اور اسپورٹس تنظیموں کے سربراہان اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
تقریب کا آغاز قاری شبیر احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاجی شاہد محمود نےحاصل کی.اور اسٹیج کے فرایض منیر احمد مغل نے انجام دیے.میٹنگ کی شروعات میں ہی منیر احمد مغل نے سب دوستوں سے کہا کے ہم یہاں صرف پاکستانی کمیونٹی اور تمام لوگوں خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں بیٹھے ہیں اور یہ میٹنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے سربرہان جنہوں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ان کے بہت ممنون اور مشکور ہیں کے جنہوں نے سب پاکستانیوں کو ایک جگہ اکھٹا کیا.
اس میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، پاکستانی کمیونٹی میں مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ ،العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم. (رانا قمر لینز) (میاں خلیل احمد ،عدیل احمد فوکلا بروکے ).حاجی رانا ریاست علی رانا اسٹور، پاکستان مسلم لیگ ( نون )علی شرافت،دیوان افضل.منهاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری چوہدری سفیان،پاکستان انجمن فیملیز کے صدر (جناب الحاج شیخ وحید احمد، محمد ریاض بلوچ،(پی .ٹی ،آئی) الطاف جمال .عبدا لرحمان بٹ،پاکستان مسلم لیگ(نون)چوہدری محمد نواز وڑائچ .حاجی اسلم ملتانی،عاطف رضا مسلم ہینڈز، رائیڈرزکرکٹ کلب کے پریزیڈنٹ عاصم شہزاد،پاکستان مسلم لیگ ( نون ) کے صدر حاجی شاہدمحمود، پروفیسر شوکت اعوان پاکستان پریس کلب ،مقصود مغل، آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب آسٹریاکے صدر نعیم بٹ،کپتان منیر احمد مغل،پاکستان مسلم لیگ ( نون ) یوتھ کے صدر سہیل عا مر،محمود شاہ ، المدینہ تدفین کمیٹی محمد محسن بلوچ،ڈاکٹر ارشد ، فیملی فرائن چوہدری قمر،روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) شامل تھے.پاکستان کے بہتر مستقبل اور ویانا کمیونٹی کے ساتھ پیار اور محبت کو فروغ دینے کے سلسلہ میں مشاورت اور آگے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اس میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی تنظیم کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کے منشو ر مجلس عاملہ پر تبادلہ خیال ہوا جس میں سب نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور ایک ایک پوائنٹ پر تفصیلی مشاورت کی گیئی. مجلس عاملہ کے ممبران کی کچھ نئی تجاویز کو شامل کرکے متفقہ اور باہمی مشاورت سے منظور کرلیا گیا.اس کی تفصیل کچھ یوں ہے. کہٰ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے دوبارہ انتخابات کراے جایئں اس عمل کو پاے تکمیل تک پہچانے کے لیے چار رکنی مشاورتی کمیٹی کی تشکیل دی گی جو کے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی کونسلر جناب سہیل افضل سے رابطہ کریں گے اور کچھ نئی تجاویز،ممبران منتخب کریں گے. مشاورتی کمیٹی لوگوں سے ملاقات کرے گی اور سب دوستوں کو ایک جگہ اکھٹا کیا جائے گا اور اگر کوئی بھی مشاورت کرنا چاہتا ہے تو وہ مشاورتی کمیٹی سے رابطہ کرے گا ان کے ناموں کی تفصیل کچھ یوں ہے . العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە،رائیڈرزکرکٹ کلب کے پریزیڈنٹ عاصم شہزاد،المدینہ تدفین کمیٹی محمد محسن بلوچ،اورمیاں خلیل احمد شامل ہیں اس میٹنگ میں سب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی رضا مندی متفقہ راے سے میڈیا کوآرڈینیٹر روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ) کو بنایا گیا منیر احمد مغل نے کہا آج ہم لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگے ہیں اس سے ہم لوگوں کی طاقت میں اضافہ ہوگا اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں”ہم سب پاکستان کی خاطر اپنے اپنے تمام چھوٹے بڑے اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چل رہے ہیں. دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا. آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کپتان منیر احمد مغل ںے پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد کا خصوصی طور پر میٹنگ میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا.آخر میں ملک پاکستان کے حق میں دعا مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ نے کی بعداز لزت کام و دہن کے سلسلے میں پاکستانی کھانوں سے پُرتکلف لذیز ڈنر پیش کیا گیا جس کا اہتمام دیوان افضل نے کیا.