کراچی: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج دراج قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور وہ نئے باضابطہ گورنر کی تقرری تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔
واضح رہے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی علالت کے باعث 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔