لاہور : غیر ملکی کھلاڑی ایکشن دکھائیں گے،پی ایس ایل چیئرمین نے نوید سنادی ہے کہ آٹھ انٹرنیشنل اسٹارز فائنل ضرور کھلیں گے۔
پی ایس ایل فائنل،قذافی اسٹیڈیم کی قسمت جاگ گئی، نئے پویلین کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ لاہورمیں فائنل کا انعقاد قوم کو متحد کرنے کا موقع ہے ۔
چیئرمین پی سی بی لاہور میں فائنل کے انعقاد پر پی ایس ایل انتظامیہ سے خوش ہوگئے، چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ نہ صرف کرکٹ کے لئے دروازے کھلیں گے بلکہ یہ پوری قوم کو متحد کرے گا۔
چیئرمین پی ایس ایل بولے،شائقین کو ڈسپلن دکھانا ہوگا،آٹھ غیر ملکی کھلاڑی فائنل میں ضرور کھیلیں گے، چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی اور دونوں میں چار چار غیرملکی کھلاڑی ہوں گے
قذافی اسٹیڈیم کے نئے پویلین میں میڈیا باکس ، کانفرنس ہال اور براڈ کاسٹنگ رومز بنائے گئے ہیں فائنل سے قبل ہفتے کو کھلاڑیوں کی پریس کانفرنس بھی یہیں ہوگی ۔