چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, اپریل 15, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول آسٹریا کی خبریں

ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں عرس شریف شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی……………………….

جون 6, 2018
میں آسٹریا کی خبریں
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : محمد ممتاز احمد )ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے بانی و خطیب پروفیسر راجہ اظہ عباس سیالوی کی جانب سے ان کے پیر شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی کا عرس شریف اور خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا.جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف دینی، سیاسی و سماجی ،اہم شخصیات اور مخلتف شعبہ ہائے زندگی کی دیگر شخصیات وردیگر دوست احباب نے بھرپور شرکت کی خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے صدر میاں خلیل احمد،رانا قمر، پاک فرینڈز آسٹریا PFA ، عہدیداران ،ممبران ، سینٹ پولٹن سے ریاض سدھو، اسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے صدر نعیم بٹ ،مراقبہ ہال کے کوارڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی، روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)، غلام اظہر ، پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے ملک خلیل ، عہدیداران و ممبران، تدفین فنڈ آسٹریا کے صد رملک امیں اعوان،شاہ محمود ،اظہر شاہ ،ماجد بٹ اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ نے خصوصی شرکت کیمحفل کا آغاز تلاوت سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت کا سسلہ شروع ہوا جس کی سعادت سیف السلام ،غلام مصطفیٰ نعیمی (صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا)، سید عبدل رحمان شاہ ،محمد آفتاب سیفی عظیمی (کوارڈینیٹر ) مراقبہ ہال ویانا آسٹریا ،روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جناب محمد عامر صدیّق(ایڈوکیٹ)، خلد عبّاس اور شہر یار خان نے پڑھی نقابت کے فرائض حافظ موبشر نے ادا کیے خصوصی خطاب میں ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے بانی و خطیب پروفیسر راجہ اظہ عباس سیالوی نے کہا محمد قمر الدین سیالوی نے ہزاروں گم کردہ را ہوں کو راہ ِہدایت سے ہمکنار فرمایا۔ آپ سیدھے سادھے مسلمانوں کے ایمان اور خوش عقیدگی کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ فرقہائے باطلہ کی تردید میں سینہ سپر رہے۔ شیخ الاسلام عربی فارسی اردوسرائیکی اور پنجابی زبانوں میں تسلسل کے ساتھ گفتگو فرمالیا کرتے تھے۔ عربی میں کمال درجے کا شغف رکھنے کے علاوہ آپ اس زبان میں بلا تکلف مضمون لکھنے کی بھی مہارت تامہ حاصل تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس غضب کا حافظہ عطا کیا تھا کہ سالوں پہلے پڑھی ہوئی کتابوں کے مضامین آپ کے پیش نظر رہتے تھے۔ آپ کو تقابلِ ادیان پر بھی کامل دسترس حاصل تھی۔ آپ نے اپنے زور علم اور زور بیان سے مسیحیوں کے ساتھ مناظرے اور مباحثے کیے جس میں بڑے بڑے مسیحی پادرویوں کو منہ کی کھانی پڑی۔آپ حُسن اخلاق کے پیکر اور اپنے بزرگوں کے سچے جانشین تھے۔ علماءومشائخ کے طبقہ میں یکساں مقبول تھے، پاکستان کے مسلمانوں کی عظیم دینی و سیاسی تنظیم جمعیت علماء پاکستان کے 1970کے شدید بُحران اور اختلاف کی فضاء میں باتفاق رائے صدر منتخب کیے گئے۔ آپ کی قیادت میں جمعیت علما پاکستان نے بہترین کا رہائے نمایاں سر انجام دیے تھے۔ خواجہ سیالوی نے مہاجرین کی آباد کاری میں بھر پور حصہ لیا اور حکومت کا ہاتھ ہٹانے بٹانے کے علاوہ اپنے ذاتی فنڈ سے بے شمار مہاجروں کے گھروں کو آباد گیا۔1965ء کی جنگ کے موقع پر آپ نے اپنی تمام جمع پونجی دفاعی فنڈ میں جمع کرادی اور اپنے مریدین اور معتقدین کو بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا حکم دیا۔ آپ کے ایثار و قربانی کا عالم یہ تھا کہ آپ نے اپنے اہل خانہ کے زیورات بھی ملک پر قربان کر دیے اور اپنے احباب کو قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم دیا۔ آپ بیحدخودداراورغیورتھے۔ کبھی بھی ذات مفادات آپ کی رکاوٹ نہ بن سکے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر جسٹس تنزیل الرحمٰن نے بتایا کہ قمر الدین سیالوی نے اسلامی نظریات کونسل کے لیے ہمیشہ تنخواہ کے بغیر کام کیا ہے۔ حتیٰ کہ سفر کے اخراجات کے لیے بھی آپ نے کبھی بھی حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔بعد از تمام عالم اسلام ملک پاکستان کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے پرخلوص دُعائیں کی گئیں.آخر میں ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے بانی و خطیب پروفیسر راجہ اظہ عباس سیالوی کی جانب سے پیر شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی کا عرس شریف اور خصوصی افطاری میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا گیا

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

وتر کسے کہتے ہیں؟؟؟

اگلی خبر

ایف سی کشمیر جیت گیا

متعلقہ خبریں

Bezirk Südoststeiermark Aus Rache angegriffener pensionierter Polizist:
آسٹریا کی خبریں

Bezirk Südoststeiermark Aus Rache angegriffener pensionierter Polizist:

اپریل 14, 2021
Landeshauptmann Hans Peter Doskozil (SPÖ) sagt Burgenland beendet Lockdown am Montag:
آسٹریا کی خبریں

Landeshauptmann Hans Peter Doskozil (SPÖ) sagt Burgenland beendet Lockdown am Montag:

اپریل 14, 2021
Landeshauptmann Hans Peter Doskozil (SPÖ) jedenfalls das weitere Vorgehen:
آسٹریا کی خبریں

Landeshauptmann Hans Peter Doskozil (SPÖ) jedenfalls das weitere Vorgehen:

اپریل 14, 2021
Die Ausreisetestpflicht für Nordtirol ist am Dienstag verlängert:
آسٹریا کی خبریں

Die Ausreisetestpflicht für Nordtirol ist am Dienstag verlängert:

اپریل 14, 2021
2.942 neu registrierte Coronavirus-Fälle innerhalb der letzten 24 Stunden:
آسٹریا کی خبریں

2.942 neu registrierte Coronavirus-Fälle innerhalb der letzten 24 Stunden:

اپریل 14, 2021
Wolfgang Mückstein will auch „unpopuläre Entscheidungen“ treffen:
آسٹریا کی خبریں

Wolfgang Mückstein will auch „unpopuläre Entscheidungen“ treffen:

اپریل 14, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In