چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, فروری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول آسٹریا کی خبریں

ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔……

اکتوبر 9, 2017
میں آسٹریا کی خبریں
0 0
ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔……
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : عماد حسین )ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کی جانب سے جمعہ کو یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا۔ محفل کا آغاز حافظ موبشر کی تلاوت سے ہوا. قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل میں آنے والے حاضرین وناظرین کو مہکایانماز جمعہ ختم نبوت کے عنوان پر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی ادارۃ المصطفٰے ویانا آسٹریا کے خطیب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ک  دو اکتوبر پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جمہوریت اور اسلام کے خلاف سازش کی گئی۔ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے جس پر تمام مسلمانوں کا ایمان اور اتفاق ہے۔آنحضرت پر ہر قسم کی نبوت اور وحی کا اختتام اور آپ کا آخری نبی و رسول ہونا اسلام کے اُن بنیادی اور بلا شک و شبے والے مسائل اور عقائد میں سے ہے ، جن کو تمام عام و خاص ، عالم و جاہل ، شہری و دیہاتی مسلمان ہی نہیں بلکہ بہت سے غیر مسلم بھی جانتے ہیں۔ تقریباََ چودہ سو برس سے کروڑہا مسلمان اسی عقیدہ پر رہے ، لاکھوں علماء اُمت نے اس مسئلہ کو قرآن و حدیث کی تفسیر و تشریح کرتے ہوئے واضح فرمایا بلکہ اس کو اپنے ایمان کا مسئلہ سمجھا اور اس کی راہ میں حائل مصلحت و ضرورت کو برداشت نہیں کیا اور منکرین ختمِ نبوت کی طرف سے کھڑی کی گئی ہر دیوار کو گرا دینے میں کوتاہی اور سہل انگاری کا تصور بھی نہیں کیا اگرچہ اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑی۔تحفظ ختمِ نبوت کے لئے سب سے پہلے سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے ہر قسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جھوٹے مدعیانِ نبوت کے خلاف جہاد بالسیف کیا اور جنگ یمامہ میں سات سو صرف حفاظِ قرآن صحابہ کرامؓ نے اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا۔آنحضرت پر ہر طرح کی نبوت و رسالت ختم ہے ۔ آپ بلا استثناء آخری نبی ہیں ۔ آپؐ کے بعد کوئی نبی یا رسول پیدا نہیں ہوگا۔ چونکہ آپؐ نے پیشنگوئی فرما دی تھی کہ میرے بعد دجال اور جھوٹے آئیں گے جو نبی ہونے کا دعوی کریں گے.حضرت ثوبانؓ راوی ہیں کہ آنحضرت  نے فرمایا ہے لا تقوم الساعۃ حتی یبعث دجالون کذابون کلھم یزعم انہ نبی و انا خاتم النبیین لا نبی بعدی۔ابو داود، ترمذی .ترجمہ:قیامت اُس وقت تک نہیں قائم ہو سکتی جب تک کہ بہت سے دجال اور جھوٹے نہ اُٹھائے جائیں جن میں سے ہر ایک یہ کہتا ہو کہ وہ نبی ہے ، حالانکہ میں خا تم النبیین ہوں میرے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں۔انہوں نے کہا قرآنِ پاک میں سو سے زائد آیات میں معنی و مفہوم کے اعتبار سے ختم نبوت کے مسئلہ کو ذکر فرمایا ہے ۱ : ما کان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اللہ و خا تم النبین و کان اللہ بکل شی ء علیم ۃ-الاحزاب، ۳۳:۴۰  ترجمہ: نہیں ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن آپ اللہ کے رسول اور تمام انبیاء کے ختم کرنیوالے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔اختتام پر تمام انسانیت کے لیے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد از حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا ہدیہ  حافظ موبشر نے پیش کیا آخیرمیں جمعہ کا لنگر پیش کیا گیا.

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

دبئی ٹیسٹ: سری لنکن بلے بازوں نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

اگلی خبر

ملزم کے فرار پر پولیس کی فائرنگ

متعلقہ خبریں

Kontrolliert die Grenzen Österreichs und der Tschechischen Republik:
آسٹریا کی خبریں

Kontrolliert die Grenzen Österreichs und der Tschechischen Republik:

فروری 26, 2021
Ein 29-jähriges Mitglied einer Gruppe von Skitouristen fiel in eine Gletscherspalte:
آسٹریا کی خبریں

Ein 29-jähriges Mitglied einer Gruppe von Skitouristen fiel in eine Gletscherspalte:

فروری 26, 2021
Der Leiter der Abteilung Justizministerium, Pilnacek, vorläufig suspendiert:
آسٹریا کی خبریں

Der Leiter der Abteilung Justizministerium, Pilnacek, vorläufig suspendiert:

فروری 26, 2021
Oberösterreich Erste Fälle der südafrikanischen Mutation bestätigt:
آسٹریا کی خبریں

Oberösterreich Erste Fälle der südafrikanischen Mutation bestätigt:

فروری 26, 2021
SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte, die Bundesregierung habe die Angriffe auf Österreich gestoppt:
آسٹریا کی خبریں

SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte, die Bundesregierung habe die Angriffe auf Österreich gestoppt:

فروری 25, 2021
NEOS-Abgeordnete Stephanie Krisper möchte wissen:
آسٹریا کی خبریں

NEOS-Abgeordnete Stephanie Krisper möchte wissen:

فروری 25, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In