چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, جنوری 16, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول نگارشات

اسے کہتے ہیںvision

اپریل 10, 2017
میں نگارشات
0 0
اسے کہتے ہیںvision
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کالم نویس کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے(ادارہ روزنامہ روشنی انٹرنیشنل

روس نے گرم پانی تک پہنچنے کے لئے 80 بلین ڈالر خرچ کئے جبکہ #چائنہ نے 51 بلین ڈالر لیکن روس نے #Destruction کا راستہ چنا اور چائنا نے #Construction کا روس افغانستان کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ کرتا ہوا پاراچنار کی چوٹیوں تک آیا اور نامراد لوٹا۔ جبکہ چائنا شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کی سڑکیں تعمیر کرتا ہوا گوادر پہنچا۔۔ روس نے #پاکستان کے تعلیمی اداروں میں سرخ انقلاب، سوشلسٹ تبدیلی اور کمیونسٹ نظریہ کے لئے طلبہ کو اکسائے رکھا اور یہ بیچارے چی گویرا بننے کی کوشش میں تعلیم سے بھی گئے اور سماج میں بھی کسی کام کے نارہے، دو چار خام مال بن کر نکلے تو وہ "Smoking Corner” میں بیٹھے کالم لکھتے رہے۔ جبکہ چائنا نے 5 ہزار پاکستانی طلبہ و طالبات کو #اسکالر شپ پر چائنا بلوایا، اس کے علاوہ چائنا کی پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ آج پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں سینکڑوں پروفیسر چائنا سے اعلیٰ تعیلم یافتہ ہیں۔ 90 ہزار افغان، عرب اور پاکستانی مجاھدین سویت افغان جنگ میں شہید ہوئے جبکہ سی پیک سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئے پندرہ ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ آج تیرہ ہزار پاکستانی فوجی (ایک نیا سیکیورٹی ڈویژن) سی پیک کی حفاظت پر مامور ہے روس کے تین سو ہیلی کاپٹر، سو جنگی جہاز اور ڈیڑھ سو ٹینک لوہے کا اسکریپ بن گئے جبکہ چائنا نے جو راستہ چنا اس کی بدولت چائنا کے چار سو بحری جہاز ہر سال گوادر سے یورپ، افریقہ، وسطی ایشیاء اور خلیج میں جائنگے آج چائنا دنیا کی سب بڑی سافٹ پاور ہے جس کی بدولت وہ کوئی ملک طاقت کی بنیاد پر فتح کرنا تو دور کی بات، ایک گولی چلائے بغیر ہی سپر پاور بننے جارہاہے، چائنا کی یہ طے شدہ پالیسی ہے کہ 2025 تک دنیا کے کسی رفڑے، پنگے اور دنگل کا حصہ نہیں بنے گا۔ آج دنیا کے 30 ممالک کے ٹاپ بیوروکریٹ، سفارتکار اور اعلیٰ حکومتی نمائندے چائنا سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، جو عالمی فورمز پر اپنے ملک کے بعد سب سے زیادہ حمایت چائنہ کی کرتے ہیں، اور عالمی سیاست میں چائنہ کی یہ کامیابی اس کی اقتصادی کامیابی سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس سب کی وجہ یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 1988 میں جوزف نائے ( Joseph Nye ) نے کہا تھا کہ "وہ دن چلے گئے کہ گولی ماری اور پہاڑ پر چڑھ گئے” جوزف نے عالمی سیاست اور بین الاقوامی تعلقات کو ایک نیا موضوع دیا جس کا نام تھا سافٹ پاور ( Soft Power ). اس کے مطابق وہ دور ختم ہوگیا کہ جب آپ بارود سے بھرے ٹینک لیکر کسی ملک کی سرحد پر پہنچیں گے، آپ کی فوج صف آراء ہوگی اور دھاڑتی ہوئی یلغار لائن کو عبور کرے گی اور ملک فتح ہوجائے گا۔۔ اب صرف آپ کا گولہ بارود اور طاقتور فوجیں نہیں بلکہ آپ کی مضبوط #معیشیت، #خارجہ پالیسی، #ڈپلومیسی کے طریقے، #یونیوسٹیاں، #کھیل کے میدان اور #ثقافت کے ادارے دوسرے ممالک کو متاثر کریں گے اور ان پر اثر انداز ہونگے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عالمی سیاست کے بدلتے ہوا رجحانات Hard Power سے Soft Power کو منتقل ہوگئے ہیں۔۔۔ اب کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ جنگی جہاز کی گھن گھرج ٹینک کا بارود میگزین میں گولیوں اور ہارڈ پاور کے جبری طریقوں سے نہیں بلکہ سافٹ پاور کے ترغیبی اندازسے ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بے ربط خیالات~ پس تحریر چائنہ کے بعد ابھرتی ہوئی سافٹ پاور تُرکی، کینیڈا اور بھارت ہیں۔۔ مودی کے بھارت میں آںے سے اس کا گراف نیچے ہوا ہے اور اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ کا گراف مزید نیچے آئے گا۔ اسے کہتے ہیں#vision

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

مصری صدر نے ملک میں3 ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی

اگلی خبر

ملک کوامن کاگہوارہ بنانےکےلیےسندھ پولیس کردارادا کرےگی‘ آئی جی سندھ

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر51)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر51)

جنوری 15, 2021
کلر تھراپی…مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر50
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی…مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر50

جنوری 14, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر49)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر49)

جنوری 13, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر48)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر48)

جنوری 12, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر47)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر47)

جنوری 11, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر46)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر46)

جنوری 10, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In