چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, مارچ 6, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول آسٹریا کی خبریں

اظہار افسوس……..

ستمبر 15, 2017
میں آسٹریا کی خبریں
0 0
اظہار افسوس……..
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا)یورپی انٹرنیشنل کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر فہیم بابر خان……

ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کو یورپی انٹرنیشنل کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر فہیم بابر خان نے برما کے مسلمانوں کے لیے ایک بیان دیتے ہوے کہا کہ برما میں قتل عام صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے برما میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا تماشا دیکھنے والوں کو یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہیے کہ ہر عمل کا ردّعمل ہوتا ہے، یہ دردناک واقعات جو شدت پسند بودائیوں اور فوج کے ہاتھوں برما حکومت کے گرین سگنل سے رخ پا رہے ہیں ان میں مظلوم مسلمان قتل کئے جا رہے ہیں، ان کے گھر جلائے جا رہے ہیں، ان کی مسجدیں اور دوکانیں نابود کی جا رہی ہیں، اور انتہائی بے دردی سے انہیں ان کے گھروں و آشیانوں سے بھگایا جا رہا ہے میانمار جہاں مسلمانوں کی بستیاں جلا دی گئیں اور سینکڑوں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جبکہ کئی مسلمان خواتین کی عزت لوٹ لی گئی مگر نہ ہی کسی دہشت گرد کو پکڑا گیا اور نہ ہی سزا دی گئی۔ روہنگیا مسلمانوں پر دوسرا ظلم اس وقت ہوا جب وہ پناہ لینے کی غرض سے بنگلہ دیش گئے وہاں کی حکومت نے ان کو وہاں داخل ہونے کی اجازت نہ دی اور ان میں سے بے شمار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے اس خوف ناک ظلم پر حقوق انسانی کے عالمی ادارے اور تنظیمیں خاموش رہیں اور کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ مسلمان ملکوں اور ان کی تنظیموں (او، آئی، سی) نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ مسلمانوں کے قتل عام پر اس بے حسی نے میانمار کے مسلمانوں کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دیں ہیں اور وہ مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ اگر برما کی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم اور دہشت گردی بند نہ کی تو ساری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔مسلمانوں کے اس وسیع قتل عام پر کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ دنیا کے اس خطے میں مسلمانوں کی نشل کشی ہو رہی ہے۔ اس صورت حال میں بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کے دعویدار اپنی شرمناک خاموشی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی طرف سے محض مذمت بھی دیکھنے میں نہیں آئی ہے اقوام متحدہ اور اسلامی کونسل جو ہر وقت دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں اور اس قتل عام پر خاموش ہیں۔ دنیا کب تک اس جانبدارانہ قتل عام کو دیکھتی رہے گی کہ اقلیت ہونے کے جرم میں پچاس ہزار نہتے مسلمانوں کا قتل عام کافی نہیں۔ حقوق انسانی کے اداروں اور تنظیموں کی مکمل خاموشی اور بے پرواہی ان کی پیشانی پر بد نما داغ ہے اب یہ آشکار ہو چکا ہے کہ ان تنظیموں کی اس ظلم و ستم پر مداخلت اس وقت ہوتی جب استعماری اور سامراجی حکومتیں اپنے مفادات کے لئے ان کو اجازت دیں اور یہ حکومتیں بھی اس وقت مداخلت کرتی ہیں جب ان کے اپنے مفادات ہوتے ہیں۔ مغربی حکومتوں سے یہ توقع رکھنا کے وہ مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے ایک خام خیال ہے انہوں نے کہا میں اسلامی تعاون تنظیم اور مسلمان حکومتوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں  کہ برما کی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباؤ ڈال کر مزید مسلمان کشی کا سلسلہ رکوائیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

کنزا عظیمی کی تعلیمی میدان میں کامیابی

اگلی خبر

ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے بانی و خطیب  پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی کا اظہار افسوس

متعلقہ خبریں

Die Polizei verbot zwölf der 36 registrierten Demonstrationen:
آسٹریا کی خبریں

Die Polizei verbot zwölf der 36 registrierten Demonstrationen:

مارچ 5, 2021
Mordversuch in einem Tabakladen im Alsergrund:
آسٹریا کی خبریں

Mordversuch in einem Tabakladen im Alsergrund:

مارچ 5, 2021
Bundeskanzler Sebastian Kurz (ÖVP) sah keine Verantwortung für die Politik:
آسٹریا کی خبریں

Bundeskanzler Sebastian Kurz (ÖVP) sah keine Verantwortung für die Politik:

مارچ 5, 2021
SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte: „Es ist klar, dass sich diese Krise nicht von selbst lösen wird:
آسٹریا کی خبریں

SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte: „Es ist klar, dass sich diese Krise nicht von selbst lösen wird:

مارچ 5, 2021
ÖVP-Generalsekretär Alexander "Axel” Melchior wies Vorwürfe zurück:
آسٹریا کی خبریں

ÖVP-Generalsekretär Alexander "Axel” Melchior wies Vorwürfe zurück:

مارچ 4, 2021
Schwaz, besonders stark von der Coronavirus-Variante betroffen:
آسٹریا کی خبریں

Schwaz, besonders stark von der Coronavirus-Variante betroffen:

مارچ 4, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In