تہران: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے پر وسیع اثرات مرتب کرے گا اور تہران کو بھی افغان مسئلے کے حل پر اتفاق رائے کے لئے تیار کرنا ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورہ پر تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کو افغان مسئلے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرنا ہوگا اور تہران دورے کا مقصد افغانستان کے پڑوسیوں کو کچھ معاملات پر اتفاق رائے کے لئے تیار کرنا ہے۔
