(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : ملک حمزہ خلیل )ایشین تیش کلتور گیمیندے (IGGO) کی جانب سے اقوام متحدہ ویانا آسٹریا (یواین او ) UNO کے سامنے برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جن ملکوں نے اس میں شرکت کی ان میں پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، بوسنیا،ترکی، انڈونیشیا، عراق، سومالیہ ،افغانستان ،ایران اور آسٹریا شامل تھےاس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور برما کی حکومت کے خلاف ‘نسل کشی بند کرو’، ‘نسل کشی دہشت گردی ہے’، اور ‘ہمیں کیا چاہیے انصاف، انصاف’ کے نعرے لگارہے تھے۔اس موقے پر مقررین کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر بدترین ظلم جاری ہے،ہزاروں بے گناہ مسلمان موت کے گھاٹ اتارئے جاچکے ہیں لاکھوں بے گھر،ہزاروں بنگلہ دیش کے سرحدی دلدلی علاقوں میں بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انسانی حقوق کےنام نہاد عالمی ٹھیکیدار اور تنظیمیں بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں،34 ممالک کے اسلامی اتحاد اور اوآئی سی کو مظلوموں کی داد رسی کیلئے میدان میں آنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ برما میں جاری ظلم تشدد اور درندگی مہذب انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہے، لیکن عالم اسلام کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ برما کی صورتحال پر بیانات کی بجائے رجب طیب اردوان کی طرح اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ انسانیت سوز مظالم پر عالمی برداری،اقوام متحدہ،عالمی حقوق کی تنظیمیں کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہیں،مسلم حکمران خواب خرگوش سے بیدار ہوکر برما کے مسلمانوں کی مدد کریں،روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے وہ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں نہ بھولیں۔روہنگیا کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں روہنگیا مسلمانوں پر تاریخ ساز ظلم ڈھائے جارہے ہیں جہاں عورتوں کی عزت وآبرو کو پامال کر کے انہیں زندہ جلایا جارہا ہے اورمعصوم بچوں کو آگ میں ڈالاجارہا ہے ۔اکیسویں صدی کے دور میں جانوروں اور پرندوں کے حقوق کی بات کرنے والے انسانی حقوق کی پامالی پر کیوں خاموش ہیں برما میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ ،او آئی سی،انسانی حقوق کی تنظیموں،مسلمان حکمرانوں سے برما کے مسلمانوں پر غیر انسانی تشدد فوری رکوانے کامطالبہ کیا۔عالمی امن کے دعویدار کیوں خاموش ہیں اقوام متحدہ سے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے اور پناہ گزینوں کو فوری تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ بعد از ایشین تیش کلتور گیمیندے (IGGO) کی جانب سے اقوام متحدہ ویانا آسٹریا (یواین او ) UNO میں یادا شت پیش کی آخر میں رقت انگیزدعا کرتے ہوئے عالم اسلام میں امن امان اور اسلام کی بقاو سلامتی کے ساتھ ساتھ سربلندی ا ور ملک برما میں امن و خوشحالی کیلئے دعا کی گی.