چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, جنوری 23, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اگست 30, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا کی نئی افغان پالیسی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے خلاف قومی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جنوبی ایشیا پر امریکی پالیسی سے متعلق قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں امریکی صدر کے الزامات سے متعلق قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت ایک پیج پر ہے اور قومی اسمبلی 21 اگست کی امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کو مسترد کرتی ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیانات دھمکی آمیز ہیں اور ایوان جنرل نکلسن کے طالبان شوریٰ کی کوئٹہ اور پشاور میں موجودگی کا دعویٰ مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور 70 ہزار افراد شہید ہوئے  لیکن پاکستان کی قربانیاں نظر انداز کی گئیں۔

قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں اور جو جنگ کر رہے ہیں اسے بھی امریکا کی جانب سے نظر انداز کیا گیا۔

قرارداد کے مطابق امریکا کی طرف سے بھارت کو بالادست بنانے سے خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوگا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیروں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جو مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام رکھتا ہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سابق صدر پرویز مشرف امریکی جنگ کو پاکستان لے آئے اور پوری قوم آج ان کی غلط پالیسیوں کی سزا بھگت رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا ارادہ کیا اور قربانیاں دیں، حکومت کے مؤثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کم ہوئی ہے۔

امریکا کی نئی افغان پالیسی اور ملکی خارجہ پالیسی پر بحث کے لئے ارکان کا ایوان میں اظہار خیال

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگائے گئے جسے یک زبان ہو کر مسترد کیا، وزیر خارجہ کو ان حالات میں دوست ممالک جانا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا لیکن ہم تو دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘صدر ٹرمپ کا حافظہ کمزور ہوسکتا ہےلیکن تاریخ کا نہیں، کیا امریکا نے ماضی میں پاکستان کے کردار کی تعریف نہیں کی، امریکی صدر کوئی ایک ملک بتا دیں جو پاکستان سے زیادہ دہشت گردی کی جنگ میں لقمہ اجل بنا ہو’۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن بذریعہ دلی نہیں آسکتا، افغانستان کے امن سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے چند سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر امریکا پانی پھیرتا رہا، افغانستان میں ہزاروں ایکڑ پر منشیات کاشت ہوتی ہے کیا یہ پاکستان کاشت کراتا ہے، افغانستان میں منشیات کی کاشت ختم کرنیکی ذمے داری کیا پاکستان کی ہے اور کیا اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ میں رسہ کشی کا ذمے دار پاکستان ہے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی ایوان میں اظہار خیال کیا جن کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ 4 سال میں ہماری خارجہ پالیسی کمزور کیوں ہوئی، اپنی غلطیوں سے ہم پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن گنوا چکے ہیں اور اب ہمارے ہمسایہ ممالک ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاناما کیس: عدالت کی مقرر کردہ مدت میں ریفرنس فائل کردینگے، ڈپٹی چیرمین نیب

اگلی خبر

اکتوبر یا نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کردینگے، عابد شیر علی

متعلقہ خبریں

شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم
پاکستان

شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم

جنوری 23, 2021
براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
پاکستان

براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید

جنوری 23, 2021
شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
پاکستان

شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ

جنوری 23, 2021
احسن اقبال نے حکومت کیخلاف بلاول کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دیدی
پاکستان

احسن اقبال نے حکومت کیخلاف بلاول کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دیدی

جنوری 23, 2021
پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر
پاکستان

پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر

جنوری 21, 2021
’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘
پاکستان

’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘

جنوری 21, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In