چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, جنوری 17, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

امریکا کی نئی افغان پالیسی پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس

اگست 29, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
امریکا کی نئی افغان پالیسی پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

 

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکا کی نئی افغان پالیسی سمیت ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 7 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم ایکنگ اجلاس کے فوری بعد کابینہ ارکان کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری خزانہ نے ٹیکس محصولات اور ٹیکس بڑھانے کے امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریونیو اور ٹیکس وصولوں کے نظام میں بہتری کے اقدامات اٹھائے ہیں اور ٹیکس بیس بڑھانے سے جاری اور نئے منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں میں ٹیکس وصولوں کی شرح میں خاطر خواہ بہتری آئی اور ٹیکس بیس کو بڑھانے اور ٹیکس ادائیگیوں کے نظام کو فعال کرنے کا جامع میکنزم بنایا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات کو فلاحی منصوبوں، عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے پر خرچ کرنا ترجیح ہے، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے معاشی اعشاریے بھی بہتر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر مینجمنٹ میں ٹیکس وصولیوں کے نظام کا بنیادی کردارہ ہے اور گورننس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ٹیکس وصولی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات اور نئی افغان پالیسی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے واشنگٹن کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی بھی پہلی پالیسی کی طرح ناکام ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روز اول سے کہہ رہا ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی نہ تو پہلے کامیاب ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اگست کو پاکستان، افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کا پالیسی اعلان کے موقع پر خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں بھارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں بھارت کے کردار کے معترف ہیں اور چاہتے ہیں کہ بھارت افغانستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

فوج اور ادارہ شماریات کے پاس مردم شماری کے ایک ہی نتائج ہیں، مشیر ادارہ شماریات

اگلی خبر

نیب نے ملکی اداروں کو تباہ کردیا، سپریم کورٹ

متعلقہ خبریں

مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ گلے پڑ گیا، مریم نواز
پاکستان

مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ گلے پڑ گیا، مریم نواز

جنوری 16, 2021
ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا، شاہ محمود
پاکستان

ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا، شاہ محمود

جنوری 16, 2021
وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ تحقیقات پبلک کرنے کا مطالبہ
پاکستان

وزیر اعظم کا الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ تحقیقات پبلک کرنے کا مطالبہ

جنوری 16, 2021
سندھ حکومت نےسینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی مخالفت کردی
پاکستان

سندھ حکومت نےسینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی مخالفت کردی

جنوری 16, 2021
انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی، سیکڑوں زخمی
پاکستان

انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی، سیکڑوں زخمی

جنوری 15, 2021
استور: امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا شکار کرلیا
پاکستان

استور: امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا شکار کرلیا

جنوری 15, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In