چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, مارچ 9, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

انصارالشریعہ کے سربراہ کا بڑے دہشتگرد حملے میں ملوث افراد سے رابطوں کا انکشاف

دسمبر 30, 2017
میں پاکستان
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تنظیم انصار الشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کے بڑے دہشت گرد حملے میں ملوث لوگوں سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر عیدالاضحیٰ کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں خواجہ اظہار محفوظ رہے تاہم حملے ایک پولیس اہلکار اور بچہ جاں بحق ہوگئے تھے  جب کہ خواجہ اظہار پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تابڑ توڑ کارروائیاں کیں جس میں انصار الشریعہ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔

دوران تفتیش عبداللہ ہاشمی نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 میں کام شروع کرنے والی اس کی تنظیم انصارالشریعہ 10 سے 12 اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل تھی جو یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل تھے۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق اب عبداللہ ہاشمی کے کراچی میں 2014 میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث لوگوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ان رابطوں کا انکشاف انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کے لیپ ٹاپ سے ملنے والی دستاویز سے ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انصار الشریعہ نام رکھنے سے قبل جماعت کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تھا جس میں سب سے پہلا نام ’’جماعت الانصار الاسلام‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔ اس کے بعد الاقصیٰ برگیڈاور محمد بن قاسم برگیڈ کے نام بھی زیر غور آئے۔

انصارالشریعہ پاکستان کے اہم رکن سروش صدیقی کے گھر سے کئی لیپ ٹاپ ملے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس نے A.M کے نام سے ایک سافٹ ویئر بنایا تھا جس کے ذریعے آئی پی ایڈرس اور موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی کو ٹیمپر کیا جاتا تھا جب کہ سروش صدیقی کا گھر ہی تنظیم کا مرکز تھا۔

انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کا اصل نام شہریار الدین وارثی ہے۔ شہریار الدین وارثی ( عبداللہ ہاشمی) کے گھر چھاپے کے وقت موجود ایک سیکیورٹی افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ شہر یار الدین وارثی نے گرفتاری کے وقت مزاحمت نہیں کی اور کہا کہ مجھے مارنا مت، میں سب بتاتا ہوں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ انصارالشریعہ پاکستان کے ڈیتھ اسکواڈ میں 4 لڑکے ہوتے تھے جس میں دانش رشید، سروش صدیقی، مزمل علی جنیدی اور حسان شامل تھے جب کہ ڈیتھ اسکواڈ کے 2 لڑکے فائرنگ ، تیسرا لڑکا ویڈیو بنانے اور چوتھا لڑکا بیک اپ فراہم کرتا تھا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے شہید

اگلی خبر

پارلیمنٹ خود مختار ادارہ ہے اس پر تلوار نہیں لٹکنا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان

متعلقہ خبریں

گڈاپ کے قریب خوف کی علامت بننے والے جنگلی جانور کو مار دیا گیا
پاکستان

گڈاپ کے قریب خوف کی علامت بننے والے جنگلی جانور کو مار دیا گیا

مارچ 8, 2021
کوروناویکسین لگوانے سے پہلے یہ معلومات ضرور پڑھیں
پاکستان

کوروناویکسین لگوانے سے پہلے یہ معلومات ضرور پڑھیں

مارچ 8, 2021
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پاکستان

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

مارچ 8, 2021
دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں: وزیر داخلہ
پاکستان

دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں: وزیر داخلہ

مارچ 8, 2021
جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے: حکومت کا سپریم کورٹ میں مؤقف
پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے: حکومت کا سپریم کورٹ میں مؤقف

مارچ 8, 2021
آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم
پاکستان

آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم

مارچ 6, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In