کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج کا حکام نے نوٹس لے لیا، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ تھانہ کو معطل کردیا گیا، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام پولیس اسٹیشن پہنچ گئے، رینجرز کے اعلیٰ افسران کو پولیس کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 کے شہری لٹ لٹ کر تھک گئے تو احتجاج کیلئے نکل پڑے، مظاہرین نے تھانے پر دھاوا بولا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔
اورنگی ٹاؤن اکھاڑے کا میدان بن گیا، روز روز ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا، مظاہرے سے معاملات حل نہ ہوئے تو مکینوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی گئیپولیس افسران کہتے ہیں حملہ کرنے کے بجائے بیٹھ کر بات کرنا چاہئے تھی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کے بجائے ڈاکووں کا تحفظ کررہی ہے
یڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کو معطل کردیا، رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تو علاقہ مکین منتشر ہوگئے، رینجرز کو تھانے میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کے واقعات اور احتجاج سے متعلق بریفنگ دی گئی