راولپنڈی : آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں وانگ ژی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے خواب کو حقیقت میں بدلنے پر پاکستان کے مشکور ہیں، سپہ سالار نے سفارتی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ سے اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و استحکام اور خطے کی جیوپولیٹکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میزبان وزیر نے مشکلات کے باوجود بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مشکل صورتحال سے آگاہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وانگ ژی نے چین کی ہرموقع پرحمایت کرنے پرپاکستان کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں پاکستان کا اہم کردارہے۔۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دونوں ممالک کی دوستی آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا کہتےہیں پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اہم ایشوز پرپاکستان کی سفارتی مدد کرنے پرچین کے مشکور ہیں۔