پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آزادی کپ کے ٹکٹس کے معاملے میں کسی سے بھی زیادتی نہیں کر رہے۔
لاہور میں آزادی کپ کے لوگو کی تقریب رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان اور اس ایونٹ کی کامیابی سے مستقبل میں ملک میں مزید کرکٹ آئے گی۔
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمیں دنیا کو پاکستان کا منفی نہیں بلکہ مثبت پہلو دکھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلے میچ کے لئے ٹکٹ لینے والوں کی تعداد اور جوش بہت زیادہ ہے، ٹکٹ خریدنے کے لئے ایک آدھ گھنٹا انتظار کرنے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
نجم سیٹھی نے اعتراف کیا کہ مسائل ضرور ہیں تاہم آزادی کپ کے ٹکٹس کے معاملے میں کسی سے زیادتی نہیں کر رہے۔
