ویانا۔( رپورٹ)آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر محمد نعیم بٹ ،کپتان منیر احمد مغل اور کلب کے عہدیداران کی جانب سے بابائے قوم محمد علی جناح کی پیدائش کے موقع پر قائد ڈئے کے حوالہ سے ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سفارت خانہ ویا نا کے کمیونٹی قونصلر جناب سہیل افضل مہمان خصوصی تھے اور پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے عہدیداران اور کھلاڑیوں اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی پر انعامات اور قائد ایوارڈ دیئے گے ۔ آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر محمد نعیم بٹ ،کپتان منیر احمد مغل نے تقریب کے اس موقع پر اعلان کیا کہ آسٹرین کرکٹ کلب کی جانب سے جیو نیوز ٹی وی اور جنگ نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ کو صحافت کے میدان میں شاندار اور بے لوث پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں قائد ایوارڈکے لیئے نامزد کرتے ہیںاور اکرم باجوہ کو قائد ایوارڈ ویانا کی معروف سماجی شخصیت دیوان افضل نے دیا ۔اکرم باجوہ نے آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر محمد نعیم بٹ ،کپتان منیر احمد مغل اور دیوان افضل اور کلب کے دوسرئے عہدیداران کا اُن کو ویانا کا پہلا قائد ایوارڈصحافت کے میدان میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں دینے پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں موجود حاضرین نے اکرم باجوہ کو صحافت کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر قائد ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ۔