چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, جنوری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

آصف زرداری وطن واپسی سے قبل ہی سیاسی طور پر متحرک

دسمبر 22, 2016
میں پاکستان
0 0
آصف زرداری وطن واپسی سے قبل ہی سیاسی طور پر متحرک
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کل (جمعہ ) کو وطن واپسی سے قبل ہی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں ۔آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطے کے بعد مذید سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
اہم سیاسی رہنماؤں نے سابق صدر کو رائے دی ہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج سے قبل ان کی پارٹی کے 4 مطالبات کیلیے حکمراں مسلم لیگ سے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔آصف علی زرداری نے ان سیاسی دوستوں کی رائے پر اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مذاکرات کرنے کیلیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ اس معاملے پر مزید پیش رفت اور حکمت عملی پارٹی قیادت آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے مشاورت سے طے کی جائے گی۔
پی پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پارٹی کے مطالبات کے حوالے سے حکمراں لیگ سے ہونے والے رابطوں کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔پی پی قیادت نے طے کیا ہے کہ وفاقی حکومت پارٹی کے مطالبات کو حل کرنے کیلیے براہ راست مذاکرات کا راستہ اختیار کرے گی توپیپلز پارٹی کی جانب سے حکمراں مسلم لیگ سے بات چیت کے عمل کو بتدریج آگے بڑھایا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی درخواست پرجے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ حکمراں لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی کیلیے اہم کردار پس پردہ ادا کررہے ہیں ۔حکومتی حلقوں نے انکوائری بل کے علاوہ دیگر 3 مطالبات کا جائزہ لینے اور ان کے حل کاکوئی فارمولا طے کرنے پر پیپلز پارٹی کو مذاکرات کرنے کا پیغام دے دیاہے اور جلد اس حوالے سے مذید پیش رفت ہوسکتی ہے۔
آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد پیپلز پارٹی حکمراں لیگ سے مذاکرات کرنے کے حوالے سے کی اپنی حتمی پالیسی طے کرے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری واپسی کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ اتحاد کی تشکیل اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے معاملے پر بھی تمام پارلیمانی اور دیگر جماعتوں سے رابطے کریں گے اور متفقہ حکمت عملی طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ہدایت پروفاقی وزیر اسحقٰ ڈار پی پی رہنما خورشید شاہ کے توسط سے پی پی کے 4مطالبات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنے اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی کیلیے پس پردہ کوششوں میں مصروف ہیں ۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے پی پی کے 4مطالبات منظور نہ کیے توپارٹی قیادت27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام میں حکمراں مسلم لیگ (ن) کیخلاف احتجاجی تحریک یا آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مزید کوئی ڈیڈ لائن دینے کا اعلان کرسکتی ہے۔
اس تحریک کے تحت پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کیخلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کے علاوہ جلسے، مظاہرے اور لانگ مارچ کریگی۔ اس احتجاج میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کیلیے بھی مذید رابطے کیے جائیں گے اور مشترکہ اپوزیشن کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے پی پی کے مطالبات منظور کرنے کیلیے کوئی پالیسی وضع کی تو ن(لیگ ) کیخلاف احتجاج پر پارٹی قیادت نظر ثانی کی پالیسی اختیار کرسکتی ہے ۔تاہم پی پی کی جانب سے مشترکہ اپوزیشن کا اتحاد قائم کی پالیسی برقرار رہیگی ۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

ہالینڈ: ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے افتتاح کی تصویری جھلکیاں

اگلی خبر

قوانین میں توسیع نہ ہونے سے ’نیپ‘ متاثر ہونا شروع

متعلقہ خبریں

شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم
پاکستان

شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ہوگا، وزیراعظم

جنوری 23, 2021
براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
پاکستان

براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید

جنوری 23, 2021
شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
پاکستان

شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ

جنوری 23, 2021
احسن اقبال نے حکومت کیخلاف بلاول کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دیدی
پاکستان

احسن اقبال نے حکومت کیخلاف بلاول کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دیدی

جنوری 23, 2021
پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر
پاکستان

پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر

جنوری 21, 2021
’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘
پاکستان

’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘

جنوری 21, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In