ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا سائٹ میں تاجروں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی تک کام کرتے رہیں گے، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اسٹریٹ کرائم کے خاتمنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کی بحالی تک کام کرتے رہیں گے، بچے کچے اسٹریٹ کرمنلز کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق ڈٰی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے باجود اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور اس معاملے کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اٹھا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے، منشیات کے عادی افراد اب سڑکوں پر نظر نہیں آئیں گے۔
اس موقع پر چئیرمین سائیٹ اسیوسی ایشن اسد نثار کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہونگے، جرائم کے دلدل اور منشیات کی عادت میں پھنسے افراد کی بحالی کے لئے ہر قسم کا تعاون کریں۔ سماء