مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی صورت میں ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں سے حالیہ معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن کہتے ہیں کہ ایران محتاط رہے، اسے استثنیٰ حاصل نہیں، جوبائیڈن نے شام پر امریکی حملے کو ایران کے لیے بھی پیغام قرار دے دیا۔
دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ ایران ڈیل کی مکمل بحالی سے متعلق مباحثہ سفارتی کوششوں پر منفی طور پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران نے جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم ایران کا مطالبہ ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کو تہران پر عائد معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔