ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل)بانی وچیف ایڈیٹر ڈیلی روشنی انٹرنیشنل محمد چیف جاوید عظیمی نے ایمبیسی آف پاکستان دی ہیگ کی سفیر محترمہ عفت عمران گردیزی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ویب سائیٹ کے افتتاح کیلئے بطور چیف گیسٹ دعوت دی جس پر محترمہ عفت عمران گردیزی نے اس دعوت کو قبول فرماتے ہوئے اس امر کا یقین دلایا کو وہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔دی ڈیلی روشنی ڈاٹ کام کی افتتاحی تقریب مورخہ 17دسمبر2016کو شام19:00 بجے اسلامک کلچرل سنٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی ۔ اس ملاقات میں ڈیلی روشنی انٹر نیشنل کے سب ایڈیٹر جاوید کمالی بھی ہمراہ تھے۔