
نیدر لینڈ، ایمسٹرڈیم کے معروف علاقے سے
زندہ بچہ کنٹینر سے ملا ہے!!
پولیس تفتیشی کاروائی میں مصروف ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوزز ڈیسک) گزشتہ روز بروز اتوار 21 فروری 2021 کو رات کے اوقات میں AMSTERDAM ZUIDOOST STADSDEELکے علاقے MEERNHOF میں سے انک بچہ ملا ہے۔ اس بچے کو پولیس نے فائر بریگیڈ کی مدد سے کنٹینر سے باہر نکالا۔ مذکورہ زندہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پو لیس نے اس سڑک کو بند کر کے اس سلسلے میں تفشیشی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے ابھی تک بچے کی جنس کے بارے میں نہیں بتایا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ بچہ کتنی دیر سے کنٹینر میں تھا ان تمام معاملات پر پولیس بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے میں مصروف عمل ہے۔