چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
بدھ, فروری 20, 2019
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول سفیران وطن کی خبریں

ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین سے اقتباسات

فروری 7, 2019
میں سفیران وطن کی خبریں, نگارشات, ہالینڈ کی خبریں
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

سیدہ فاطمہ ام الخیرؒ

پیران ِ دستگیر سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی  کی والدہ  ماجدہ سیدہ فاطمہ ام الخیر ؒ نہایت پاکباز، عابدہ ، زاہدہ اور خدا رسیدہ خاتون تھیں ۔  ان کی شادی سید ابو صالح جنگی دوستؒ سے ہوئی تھی جو متقی اور عارف باللہ بزرگ تھے ۔ سیدابو صالح ؒ لڑکپن سے ہی ریاضت اور مجاہدے میں مشغول رہتے تھے ایک  روز دریا کے کنارے عبادت کر رہے تھے کہ دریا میں بہتا ہوا ایک سیب دیکھا بسم اللہ پڑ ھ کر سیب کھا لیا دل میں خیال آیا کہ پتا نہیں  کس  کا تھا؟ یہ سوچ کر پانی کے بہاو کے مخالف سمت سیب کے مالک کی تلاش  میں چل پڑے ۔ کافی فاصلہ کے بعد انہیں ایک باغ نظر آیا سید ابو صالح نے سیب کے مالک کا پتہ پوچھا تو معلوم  ہوا  کہ اس کے مالک جیلان کے ایک رئیس سید عبداللہ صومعی ہیں۔ ابو صالح ؒ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بلا اجازت سیب کھانے کی معافی چاہی۔

سید عبداللہ صومعی ؒ ولی اللہ تھے وہ سمجھ گئے کہ یہ نوجوان اللہ کا خاص بندہ ہے  فرمایا دس سال تک اس باغ کی رکھوالی کرو پھر معاف کرنے کے بارے میں سوچوں گا ۔ سید ابو صالح ؒؒ دس سال تک باغ کی رکھوالی کرتے رہے دس سال بعد سید عبداللہ نے فرمایا  دو سال اور باغ کی رکھوالی کرو بارہ سال پورے ہونے کے بعد سید عبداللہ نے اپنی بیٹی کی شادی سید ابو صالح سے کر دی اس طرح دو پاکباز ہستیوں کی رفاعت کا  آغاز ہوا ۔ سیدنا فاطمہ ام الخیر ؒ  سے اسلام کی مایہ ناز ہستی عبدالقادر جیلانی ؒ پیدا ہوئے ۔ آپ ؒ ابھی کمسن ہی تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ ماں نے بڑے صبر اور حوصلہ سے بیٹے کی تعلیم وتربیت کی مدرسہ کی ابتدائی تعلیم پوری ہونے کے بعد مزید  علوم  سیکھنے کے لئے بغداد بھیج دیا۔بیٹے کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور فرمایا  نور نظر  تمہاری جدائی ایک لمحہ کے  لئے بھی برداشت نہیں ہوتی لیکن علم حاصل کرنے کے  لئے   بغداد جارہے ہو میں چاہتی ہوں کہ تم تمام علوم میں کمال حاصل کرو، تمہارے والد کے ترکہ میں  سے اسی (۸۰)دینار میرے پاس ہیں، چالیس دینار تمہارے بھائی کے ہیں اور چالیس دینار تمہیں دے رہی ہوں ۔ بیٹا ! میرے نصیحت ہے کہ جھوٹ نہ بولنا اب تم جاو اللہ تمہاری حفاظت کرے ۔ آمین۔

دوران سفر جب ڈاکووں  کے سرادار نے آپ ؒ سے پوچھا کہ تم نے ہمیں کیوں بتایا کہ تمہاری گڈری میں دینار ہیں؟ تو شیخ عبدالقادر ؒ نے فرمایا میری ماں نے  نصیحت کی تھی کہ جھوٹ نہ بولنا ۔ یہ سن کر سردار پر رقت طاری ہو گئی اس نے کہا تمہیں اپنی ماں سے کئے ہوئے عہد کا اتنا پاس ہے اور میں اتنے سالوں سے اللہ سے کیا ہوا عہد توڑ رہا ہوں ۔۔ سردار نے توبہ کی ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ  قبول کر لی اور سردار ڈاکو سے پرہیز گار انسان بن گیا ۔

حکمت و دانائی:

رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت  پرعلم سیکھنا  فرض ہے۔

انسان کا شرف یہ ہے کہ وہ علم سیکھ لیتا ہے، حیوانات کے سروں پر دستار فضیلت نہیں باندھی جاتی۔

ایک جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے سو( ۱۰۰ )جھوٹ بولنے پڑتے  ہیں ، پھر بھی جھوٹ جھوٹ ہی رہتا ہے۔

 ماں کی گود بچوں کی پہلی تربیت گاہ ہے۔

ماں بچے کے ذہن پر جو نقوش بنا دیتی ہے ۔ وہ پوری زندگی قائم رہتے ہیں۔

ماں کی محبت اللہ کی محبت کا حصہ ہے۔

اللہ تعالیٰ ستر(۷۰) ماوں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔

ماں کے قدموں میں جنت ہے اس کا مطلب ہے کہ ماں کی خدمت اور اسے خوش رکھنے سے اللہ تعالیٰ جنت عطا کر دیتا ہے۔

 بی بی خدیجہ جیلانی ؒ

غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلنی ؒ کی پھوپھی بی بی خدیجہ ؒ کو بار گاہ الہی  میں مقبولیت کا درجہ حاصل تھا ۔ مستحاب الدعوات ولیہ تھیں ان کی دعاوں سے لوگوں کی مشکلات دور ہو جتی تھیں۔

بہت عرصہ تک بارش نہیں ہوئی اور قحط سالی نے لوگوں کو تباہ حالل کر دیا بارش کے لئے بار بار دعائیں مانگی گئیں لیکن موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی آخر کار یک دن لوگ کثیر تعدد میں بی بی خدیجہ ؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دعا  کی درخواست کی اس وقت بی بی خدیجہ ؒ صحن میں جھاڑ و دے رہی تھیں لوگوں کی پریشانی اور عاجزی سے پریشان ہو کر اللہ کے حضور عرض کیا یااللہ  ! میں نے جھاڑو دے دی ہے چھڑ کاو  آپ کروادیں کچھ دیر بعدآسمان پر بادل آگئے ، گھٹا چھا گئی ، بجلی کڑکی اور موسلادھار بارش ہونے لگی۔

بی بی خدیجہ ؒ نہایت فضاحت و بلاغت کے ساتھ تقریر کرتی تھیں ، علم عرفان سے متعلق رموز کی اس طرح بیان کرتی تھیں کہ سا معین مسحور ہو جاتے تھے ایک بار تقریر کر رہی تھیں کہ نشے  میں مدہوش ایک شخص آیا اور اس نے واہی تباہی بکنا شروع کر دیا ، کہنے لگا اللہ کہاں ہے ؟ اگر  ہے تو نظر کیوں نہیں آتا ؟ لوگوں نے اس شخص کو زدوکوب کرنا چاہا لیکن بی  بی خدیجہ ؒ نے منع فرمایا دیا ۔

بی بی جیلانی ؒ نے اس سے پوچھا تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کیو ں کر رہا ہے؟ اس شخص نے کہا ۔ میرا باپ ایک نیک دل انسان تھا وہ شدید بیمار ہو گیا اور بیماری  نےاسے جکڑ لیا  میں نے اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ! تو میرے باپ کو اچھا کر دے لیکن میری دن رات کی دعائیں رائیگاں گئیں اور میرا باپ مر گیا۔سیدہ خدیجہؒ نے فرمایا اے شخص! تیری دعا  کی بنیاد غلط ہے اور  اس پر اللہ تعالیٰ کی قدرت پر کوئی حرف نہیں آتا اگر لوگ کہیں کہ تاریکی  اس بات کی دلیل ہے کہ سورج روشن نہیں ہے تو  کیا تو  کہے گا کہ سورج تاریک ہے؟ جو آدمی پیدا ہوا ہے وہ ضرور مرے گا ، پیدائش اور موت دونوں لازم و ملزوم ہیں۔

بی بی صاحبہ کی بات سن کر اس شخص کی آنکھوں پر سے پردہ ہٹ گیا اس نے معافی مانگی ۔

 حکمت و دانائی

اللہ  کو پہچاننے  کے لئے اللہ کی سوچ کا حامل ہونا ضروری  ہے۔

ولی ، اللہ کے دوست ہیں اور دوست سے قربت صرف الفت و محبت سے ہوتی ہے۔

ہر عورت کو اللہ نے ذیلی تخلیقی کے لئے بنایا ہے اور عورت اپنی اس ڈیوٹی کو بھرپور طریقہ پر انجام دے رہی ہے۔ اللہ ماں کی محبت کو اپنی محبت قرار دیتا ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

آخری ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

اگلی خبر

کچھ ناداں خواتین!!

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In