
بارگاہ رسالت مآبﷺ
ایمان افروز نعتیہ کلام
شاعر۔۔۔محمد حفیظ نقشبندی مجددی
کیف و سرور عشق نبیﷺ میں ایسا لگتا ہے
جذبے وفادو چار قدم پر طیبہ لگتا ہے
میری دعا ہے اور بڑھے یہ دع جگر میرا
ہجر نبیﷺ میں مجھ کو تڑپنا اچھا لگتا ہے
عشق نبی ﷺ نے میری نظر کو اتنی بصیرت دی
ان کا مجھے ہر شے میں نمایاں جلوہ لگتا ہے
ذوق مدینہ شوق زیارت بڑھتا جاتا ہے
مجھ پے کر ینگے نظر کرم و ہ ایسالگتا ہے
زمزم میٹھا شہد بھی میٹھا پا یا میں نے حفیظ
نام محمد ﷺ لیکن سب سے میٹھا لگتا ہے۔