چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, جنوری 22, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے: ترجمان ن لیگ

جنوری 13, 2021
میں پاکستان
0 0
براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے: ترجمان ن لیگ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور پرویز مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بیان کے ذریعے سیاسی مخالفین کو واسطہ دینے کی بات کی ہے کہ آئیں مل کر براڈ شیٹ پر بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا عمران ایسا نہیں ہو سکتا ایک آمر کی ملک کیخلاف سازش کو اپنے این آر او کے لیے استعمال کریں، براڈ شیٹ نے ایک آمر ایک سلیکٹڈ کے خلاف چارج شیٹ دی ہے، پرویز مشرف نے 600 کروڑ روپے ایک نجی کمپنی کو دیے، مشرف نے 600 کروڑ اپنی جیب سے نہیں دیے، آمر نے عوام کے پیسے کو جمہوریت کے خلاف استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج نیب نیازی گٹھ جوڑ کی اسٹوری ہے، نیب کے دستاویزات میں تھا کہ اربوں کھربوں کی ریکوری ہوئی، پرویز مشرف نے 25 ملین ڈالر نہیں دیے کیونکہ ریکوری نہیں ہوئی تھی، جھوٹ بولا گیا تھا، پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے براد شیٹ کو پیسے نہیں دیے کیونکہ یہ جھوٹ تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر براڈ شیٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو ریکوری ہوئی جس کا براڈ شیٹ دعویٰ کرتا ہے وہ کس سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی؟ وہ ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ میں جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے کہا شریف فیملی نے رابطہ نہیں کیا، نیب اور براڈ شیٹ کا کوئی معاہدہ نہیں تو شریف فیملی کیوں رابطہ کرے گی، پہلے مشرف نے نقصان پہنچایا، اب عمران خان نے 450 کروڑ روپے دیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہا جا رہا ہے ہم ملک کا پیسہ آپ کو دیں گے، ہمیں کتنا کمیشن دیں گے، شہزاد اکبر کے مذاکرات کو پبلک کیا جائے، کتنا کمیشن لیا گیا، تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، براڈ شیٹ نے آپ کے مشیروں، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور پرویز مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ تو آج ہو رہی ہے، کرسی پر بیٹھ کر این آر او کی تلاش عمران خان کر رہے ہیں، ہم آپ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نے ایک آمر اور آپ (عمران خان) کے خلاف چارج شیٹ دی ہے، براڈ شیٹ نے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا ہے، آمرانہ نظام کے ذریعے منتخب وزیراعظموں کے خلاف سازش ہوتی رہی، ایک آمر نے 600 کروڑ روپے 6 ماہ قبل رجسٹرڈ ہونے والی کمپنی کو دیے، منتخب وزیراعظم کے خلاف مقدمہ بنانے کے لیے 600 کروڑ روپے دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا براڈ شیٹ کمپنی سے کہا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کیس بنائے جائیں، کمپنی کو مقدمہ بنانے کے لیے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی، مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا، کچھ نیب زادے بنے اور کچھ نیب زدہ بنے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اور سرکاری کاغذات میں اربوں روپے کی ریکوری ہو گئی، پرویز مشرف نے 400 کروڑ روپے براڈ شیٹ کو نہیں دیے، ریکوری نہیں ہوئی تھی، جعل سازی کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کو صبح اٹھ کر سوال نہیں کرنا چاہیے بلکہ سوالات آپ سے ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمپنی نے کہا شہزاد اکبر اور نیب کا رویہ مایوس کن ہے، 400 کروڑ روپے عمران صاحب نے ادا کیے کیونکہ آج بھی آمرانہ سوچ ملک پر مسلط ہے، آپ نے جن جن پر جھوٹے الزامات لگائے وہ اپنا حساب دے چکے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک پی ٹی آئی کے 23 فارن فنڈنگ کیس غیر قانونی قرار دے چکا ہے، 14 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا جو منی لانڈر کر دیا گیا، علیمہ باجی کی سلائی مشین اربوں روپے کے کپڑے سیتی ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاکستان نے چینی کمپنی کی کورونا ویکسین 'سائنو فام' کو فائنل کر لیا

اگلی خبر

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

متعلقہ خبریں

پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر
پاکستان

پاناما بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر

جنوری 21, 2021
’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘
پاکستان

’فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور اہمیت اختیار کر جائے گا‘

جنوری 21, 2021
فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال
پاکستان

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال

جنوری 20, 2021
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔

جنوری 20, 2021
چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں
پاکستان

چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں

جنوری 20, 2021
ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری
پاکستان

ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری

جنوری 20, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In