چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 1, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

بطور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے، رانا ثناءاللہ

اکتوبر 2, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
بطور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے، رانا ثناءاللہ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا  ثناءاللہ نے کہا ہے بطور وزیرداخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہمیں ان معاملات کو بہت توازن اور ٹھنڈے طریقے سے لینا چاہیے اور سامنے بھی لانا چاہیے جس طرح احسن اقبال آج ان معاملات کو سامنے لائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ اسلام آباد کی سول انتظامیہ کا اختیار ہے کہ وہ اس بات کو دیکھیں کہ عدالت میں کون آسکتا ہے اور کون نہیں، جب وہاں انتظامات تھے تو رینجرز نے کس طرح آکر تمام چیزوں کو ٹیک اوور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو سویلین بالادستی کی بات کی کچھ لوگ اس سے دکھی ہیں لیکن اب ساری چیز دنیا کے سامنے آگئی ہے کہ پاکستان میں معاملات کس طرح سے چل رہے ہیں، حکومت نظر آنے کو ہے، پس پردہ کون سی قوتیں ہیں جو کردار ادا کرتی ہیں یہ ملک سسٹم، آئین اور جمہوریت کے لیے درست نہیں، ان چیزوں کو سامنے لانا چاہیے، جب تک سویلین بالادستی کو قبول نہیں کیا جائے گا، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ احسن اقبال نے جو قدم اٹھایا اس پر بات ہونی چاہیے، ریاست کے اندر ریاست کا تصور عام آدمی تک واضح ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بھی یہی حال تھا جو احسن اقبال کا ہے، ان کا بھی بطور وزیر داخلہ اس سے زیادہ اختیار نہیں تھا جس طرح کی گفتگو احسن اقبال نے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سول انتظامیہ نے سب طے کیا تو آناً فاناً کوئی اور قابض ہوجائے اور اپنا حکم چلانا شروع کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالت یرغمال ہے اسے صرف 6 ماہ کی فکر ہے کہ اگر ایک دن بھی زیادہ تاریخ دی تو میرا کیا بنے گا۔

دوسری جانب رانا ثنااللہ کے بیان پر چوہدری نثار کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے اختیارات اور عملداری پرکسی کوبیان دینے کی ضرورت نہیں، چوہدری نثارمکمل با اختیار وزیرداخلہ تھے، چوہدری نثارنے کسی کو اپنے اختیارات پر تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں دیا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کردیا

اگلی خبر

نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے (ن) لیگ کے آئین میں تبدیلی

متعلقہ خبریں

صدر مملکت اب آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں: ناصر حسین شاہ
پاکستان

صدر مملکت اب آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں: ناصر حسین شاہ

مارچ 1, 2021
بلین ٹری سونامی منصوبے کی اب سیٹیلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی
پاکستان

بلین ٹری سونامی منصوبے کی اب سیٹیلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی

مارچ 1, 2021
نظر ثانی کیس: وکیل کی علالت کے باعث جسٹس قاضی نے خود دلائل دیے
پاکستان

نظر ثانی کیس: وکیل کی علالت کے باعث جسٹس قاضی نے خود دلائل دیے

مارچ 1, 2021
ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے: مریم
پاکستان

ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے: مریم

مارچ 1, 2021
سپریم کورٹ کی رائے کے بعد صدارتی آرڈیننس ختم ہو چکا: اٹارنی جنرل
پاکستان

سپریم کورٹ کی رائے کے بعد صدارتی آرڈیننس ختم ہو چکا: اٹارنی جنرل

مارچ 1, 2021
سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے، اسد عمر
پاکستان

سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے، اسد عمر

فروری 27, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In