نئی دہلی: بھارت کی سپريم کورٹ نے مودی سرکار کی زرعی اصلاحات کے نام پر مسلط کیے گئے کسان دشمن سیاہ قوانین پر عمل درآمد کو رکوا ديا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی عدالت عظمیٰ میں ملک بھر میں جاری کسانوں کے احتجاج اور مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں سے متعلق مقدمے کی گزشتہ روز سماعت ہوئی تھی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے آج اپنے فیصلے میں حکام کو وزیراعظم مودی کی زرعی اصلاحات پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔