راولپنڈی : بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر غیر ذمہ دارانہ رویہ جاری ہے، خنجر سیکٹر میں ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کردی، جواب کارروائی پر دشمن کے مورچوں میں خاموشی چھاگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے خنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جوابی کارروائی پر بھارتی مورچوں پر خاموشی چھاگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس پر پاک فوج بھی بھرپور جواب دیتی ہے۔