بھارت نے آسٹریلیا کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
اس میچ میں فتح کے لیے آسٹریلیا کو 188 رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 112 رنز ہی بنا سکی۔ یہ ہوم سائیڈ کی مہمان ٹیم کے خلاف سلور جوبلی فتح ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان1947سے اب تک92ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں سے بھارت نے 25جیتے ہیں، 41ہارے ہیں، ایک ٹائی رہا ہے اور 25 ڈرا کھیلے ہیں۔
آسٹریلین ٹیم188 رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی، کوئی بھی کھلاڑی جم کر دنیا کے نمبر ایک بولر روی ایشون کا سامنا نہ کرسکا انہوں نے چھ شکار کیے۔