چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 8, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

تحریک انصاف کا والیم ٹین کھولنے اور جے آئی ٹی کی تفتیشی ویڈیوز سامنے لانےکا مطالبہ

اکتوبر 10, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
تحریک انصاف کا والیم ٹین کھولنے اور جے آئی ٹی کی تفتیشی ویڈیوز سامنے لانےکا مطالبہ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹیم اور تفتیشی ویڈیوز سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کا سن سن کر ہمارے کان تھک گئے ہیں لیکن پتا نہیں چل رہا کہ یہ سازش کس نے کی، یہ کیسی سازش تھی جس میں پہلے بچوں کےاکاؤنٹس بھرے گئے اور پھر اسے عالمی تنظیم نےآشکار کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں تین وزرائے اعظم نیب کا سامنا کررہے ہیں، پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کا نام 6 سالوں سے ای سی ایل میں ہے اور انہیں ضمانتیں کرانی پڑرہی ہیں لیکن شریف خاندان ایسے عدالتوں میں پیش ہورہا ہے جیسے یہ پکنک منانے آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان پر 300 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، یہ کہتے ہیں مسئلہ اقامہ کا ہے لیکن یہ نہیں بتاتے یہ اقامہ ان کی کمپنی کیپٹل ایف زیڈ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور ان کی فیملی پاکستان کے پیسے چوری کریں اور مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے بھائیوں پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، یہ لوگ سیاست میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے فضول باتیں کررہے ہیں، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر کے آدمی پر نام لگا دیں، فکر نہ کریں آپ پر پاکستانی قانونی لاگو ہوگا اور پاکستان واپس آنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کی جیل آپ کی منتظر ہے، کوئی آپ کو برٹش جیل میں نہیں بھیجے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کا جو سرمایہ چوری ہوا اس کا حساب پاکستانیوں، پاکستانی عدالتوں اور نظام نے لینا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ احتساب کا عمل آگے بڑھے اور جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور اب لائن لگ لگئی ہے، ابھی تو جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیم ٹین اوپن نہیں ہوا، پہلے (ن) لیگ والین ٹیم کھولنے کا مطالبہ کررہی تھی لیکن اب ان کا یہ مطالبہ سامنے نہیں آرہا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے والیم ٹین کھولنے اور جے آئی ٹی کی تفتیش کی ویڈیوز سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ والیم ٹین کھولا جائے گا تو پتا چلے گا کہ انہوں نے اور کن کن ملکوں میں گل کھلائے، ان لوگوں نے کہا کہ ان پر تفتیش کے دوران تشدد کیا گیا اور زبردستی بیان لیے گئے تو پھر ویڈیوز سامنے لانا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ورلڈ بینک کے لوگوں نے اسحاق ڈار سے ملنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ کو معیشت پر مذاکرات کے لیے امریکا بھیجا گیا ہے جو پاکستان کے ساتھ مذاق ہے، حکومت عوام سے یہ مذاق بند کرے، ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں عمران خان کا ایک ایک روپے کا حساب دے دیا گیا ہے، جمائما کے آخری پیسوں کا بھی ریکارڈ دے دیا اور بنی گالہ کی زمین کی پوری منی ٹریل جمع کرادی، عمران خان کا مقدمہ ردی کی ٹوکری میں جاچکا ہے اور جہانگیر ترین کا مقدمہ بھی ردی کی ٹوکری میں جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، عمران خان سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو (ن) لیگ کو بھاگنا پڑا، عمران خان جہاں جہاں گئے (ن) لیگ کو دور لگانی پڑی ہے وہ باقی عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

جہانگیر ترین نااہلی کیس: زمین کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب

اگلی خبر

جاوید اقبال بھی قمر زمان ثابت ہوئے تو بڑا رد عمل آئے گا، عمران خان

متعلقہ خبریں

آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم
پاکستان

آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم

مارچ 6, 2021
وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے: سربراہ پی ڈی ایم
پاکستان

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے: سربراہ پی ڈی ایم

مارچ 6, 2021
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

مارچ 6, 2021
وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ
پاکستان

وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ

مارچ 6, 2021
نوازشریف کے بعد عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم ہوگئے
پاکستان

نوازشریف کے بعد عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم ہوگئے

مارچ 6, 2021
کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کیساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا: وزیراعظم
پاکستان

کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کیساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا: وزیراعظم

مارچ 6, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In