
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام ماہانہ درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ درود و سلام کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ورچوئل تقریب تھی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی محفل کا آغاز ڈاکٹر گلزار احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جنید خالد نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے ہے جب کہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر راقم وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دیار غیر میں بسنے والے مسلمانوں کو علم دین کی آگاہی اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنے کے لیے مختلف قسم کے پروگرامز۔ کانفرنسز اور سمینار کا انعقاد کرتی رہتی ہے اور آج کی یہ حلقہ درود کی محفل اسی سلسلے کی کڑی ہے اور آج کی محفل کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زوم کے ذریعے انعقاد پذیر ہے مقررین میں علامہ محمد عدیل اور ڈاکٹر گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرض عبادات کے بعد بہترین وظیفہ درود و سلام ہے اور اس طرح کی محافل جو مقبول بارگاہ الہی اللہ اور اس کے حبیبؐ کے قرب و رضا کے حصول کے لئے بہترین ذریعہ ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا اور انسان اس وقت تک مومن ہی نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کی محبت حضور نبی اکرمؐ کی ذات اقدس کے ساتھ تمام محبتوں پر غالب نہ آ جائے یعنی ہمارے ایمان کا مرکز و محور حضور نبی اکرمؐ کی ذات مقدسہ ہونی چاہیے ۔ حضور شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک مسلمان کی زندگی کا مقصد اللہ کی پہچان کرنا ہے اللہ کی معرفت حاصل کرنا ہے رضا اور معرفت کے لئے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور منہاج القرآن بنیادی طور پر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اس مقصد حیات کے حصول کے لئے ہماری رہنمائی کر رہا ہے آخر میں تمام عالم اسلام پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اس محفل میں جن احباب نے شرکت کی ان میں علامہ محمد عدیل ۔ڈاکٹر گلزار احمد ۔رضوان احمد طور ۔فیاض احمد ۔ملک پرویز ۔مدثر بھٹی ۔ارسلان خان ۔جنید خالد ۔ناصر چشتی اور وسیم بٹ شامل تھے





