چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, جنوری 15, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول تازہ ترین

تعلیمی انقلا ب سے دہشت و وحشت کا خاتمہ ممکن ہے، غازی احمد نواز

نومبر 23, 2016
میں تازہ ترین, سفیران وطن کی خبریں
0 0
تعلیمی انقلا ب سے دہشت و وحشت کا خاتمہ ممکن ہے، غازی احمد نواز
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

overcoming-ignorance-healing-communities

ملٹن کینز موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں بڑھتی ہو ئی نفرت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت کے حوالہ سے ایک اہم کانفرنس مقامی کالج میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض انور کاسم نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر میئر آف ملٹن کینز کونسلر سٹیو کوو نٹری ،ایجوکیشن سفیر سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول حملہ میں زخمی ہو نے والے بچے غازی احمد نواز ،ڈاکٹر جولی ملز پرنسپل ملٹن کینز کا لج ، الزبتھ ہو وے ، پیٹر سینڈر ز، بشپ آف بکنگم شا ئر ریڈ ایلن ولسن ، سابق میئر آف ملٹن کینز سبحان ملک شفیق ، صدقہ جمعہ ، مریم سمتھ،محمد نواز خان، عمر نواز خان، زاہد مہمند، فرح خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر غاز ی احمد نواز نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ستمبر سال دو ہزار پندرہ سے تعلیمی مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کا مقصد بر طانیہ میں بسنے والے تمام نوجوان طا لب علمو ں کو نام نہا د جہا دیوں کے منفی ہتھکنڈوں سے محفوظ بنا کر انہیں تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم ہی وہ واحد شے ہے جو کسی معاشرے کی بہتری اور قوم کی تعمیروترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ اسی کے زریعہ سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا جڑ سے خا تمہ کیا جا سکتا ہے ۔ 800 سے زائد بچے جہا د کے نام پر بر طانیہ جیسا مہذب معاشرہ چھوڑ کر نا م نہا د جہا دیوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں دیگر طلباء و طالبا ت کو ان انتہا پسندوں اور دہشتگردوں سے بچا نے اور حیوانو ں والی زندگی بسر کرنے سے روکنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ بر طانیہ اور یو رپ جیسے مہذب معا شرو ں میں پلنے بڑھنے والے بچوں کا انتہا پسندی کی طرف رحجان ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ ایسی تمام سرگرمیو ں کو روکنے اور بچو ں کو راہ راست پر رکھنے کے لیے تمام قومی اداروں کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی قائد ین کو بھی اپنا مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا میں خود اس دہشتگردی اور انتہا پسندی کا شکا ر اور ایک جیتا جا گتا ثبو ت ہو ں جسے دہشتگردوں نے تعلیم سے روکنے کے لیے جان سے ما رنے کی کوشش کی میرا حقیقی بھا ئی حارس نواز خان اور 130 سے زائد ساتھی طا لب علموں کی شہا دت دسمبر دو ہزار چو دہ میں رونما ہو ئی جس نے پاکستان کے تعلیمی اداروں کو ایک بڑا دھچکا دیا لیکن آج بھی پاکستانی نوجوان پختہ ارادے اور یقین کامل کے ساتھ اپنے روشن مستقبل اور بہتر حال کے لیے کوشاں دکھائی دیتا ہے ۔ تعلیمی انقلاب کے زریعہ سے ہی انتہا پسندی نفرت اور دہشت و وحشت کا خاتمہ حقیقی معنو ں میں کیا جا سکتا ہے ۔ کسی بھی پڑھے لکھے اور با شعور معاشرے میں انتہاپسندی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ امن و تسلیم سے ہی دلو ں پہ حکومت اور ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ امن اور تعلیم کا جو مشن میں لیکر چلا ہو ں ہر اہل نظر اور فکر میرا ساتھ دے تاکہ با ہمی اتحاد و اتفا ق سے دہشتگردی انتہا پسندی اور بے راہ روی کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے ۔

_dsc0066 _dsc0072 _dsc0073 _dsc0078 _dsc0078_1 _dsc0096 _dsc0122 _dsc0140 _dsc0146 1-mayor-of-milton-keynes 2-elizabeth 3-ahmad-nawaz 4-mariam 5-anour-kassim 6-subhan-malik 7-zahid-mohmand 8-bishop

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاکستان کے روشن مستقبل کا محور و مرکز برٹش پاکستانی نوجوان ہے ،قو نصل جنرل آف پاکستان برمنگھم

اگلی خبر

ن مسلم لیگ ن بلجیم کےسنئیر رہنما شیخ الیاس نے پاکستان پریس کلب برسلز کے نومنتخب نائب صدر محمد اقبال خان کو پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر51)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر51)

جنوری 15, 2021
نیدرلینڈ،کرونا پھیلاؤ کی تازہ صورتحال!!
سفیران وطن کی خبریں

نیدرلینڈ،کرونا پھیلاؤ کی تازہ صورتحال!!

جنوری 15, 2021
ٹھنڈ ے دوزخ کی مخلوق۔۔(قسط نمبر6)
سفیران وطن کی خبریں

ٹھنڈ ے دوزخ کی مخلوق۔۔(قسط نمبر6)

جنوری 15, 2021
کورونا وائرس ویکسین حلا ل ہے یا حرام بحث غیر ضروری،  مولانا محمدجمال الدین رشادی
سفیران وطن کی خبریں

کورونا وائرس ویکسین حلا ل ہے یا حرام بحث غیر ضروری، مولانا محمدجمال الدین رشادی

جنوری 15, 2021
دی ہیگ میں خاتون کو دھوکے سے لوٹ لیا گیا۔۔۔
سفیران وطن کی خبریں

دی ہیگ میں خاتون کو دھوکے سے لوٹ لیا گیا۔۔۔

جنوری 15, 2021
نیدرلینڈ کی حکومت مستعفی ہو گئی!!
سفیران وطن کی خبریں

نیدرلینڈ کی حکومت مستعفی ہو گئی!!

جنوری 15, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In