ڈیلی روشنی) ہالینڈ بھر میں الیکشن کی مہم جاری ہے
۔اس سلسلہ میں ہالینڈ میں مقیم پاکستانی بھی سر گرم عمل ہیں۔پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد معمول کی بیٹھک میں کمیونٹی سینٹر کے صدر حاجی رخسار احمد نے الیکشن سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانیوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کرنا چاہیئے اس موقع ہر موجود نوید ارشد،چوہدری اکرام، سلیم سہگل، مہدی خان، چوہدری زمان،محمد انعام الحق،محمد فاروق،حاجی محمد نواز،نصراقبال ،چوہدری خالد ندیم اور خادم مجتبٰے بٹ نے مشترکہ بیان میں صدر رخساراحمد کی تائید کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہم دنک پارٹی کو ووٹ کرینگے کیونکہ مذکورہ پارٹی کے منشور سے ہم اتفاق کرتے ہیں