روشن خیال بااخلاق ملنسارخوش گفتارجہاندیدہ شخصیت کے حامل جاوید نثاء ۴۶ برس سے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں قیام پزیرہیں۔آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پرائم ٹی وی کے معروف پروگرام آپ کی آواز یورپ سے میں پاکستان کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرکے شہرت دوام حاصل کی۔ ماضی میں آپ نے ہالینڈ میں موجود باذوق سخنورخواتین وحضرات کے لئے اپنی نگرانی وقیادت میں شہرہ آفاق فنکاروں غلام علی،نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، قوال غلام فرید صابری اور بدرمیاں داد کے کنسرٹ کروائے۔جاوید ثناءآج بھی میڈیامیں اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں