چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, جنوری 18, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول تازہ ترین

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

دسمبر 19, 2016
میں تازہ ترین
0 0
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: جسٹس جاوید اقبال نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن میں ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے اور رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہو گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ پر 6 ماہ کام کیا اور اس میں تمام ذمہ داروں کا تعین کر لیا تھا لیکن اس وقت کے آرمی چیف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی تھیں اگر ان پر عمل درآمد ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے اور نئے ادارے بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کسی الماری میں پڑی ہوگی، کمیشن کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتا لیکن اسے منظر عام پر لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں تھے یا نہیں، میں نے کہا کہ اگر یہ بتا دوں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جن اینکرز کو بلوچستان کے رقبے کا بھی نہیں پتہ وہ لا پتہ افراد کی بات کرتے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی ایم آئی کو لا پتہ افراد کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ ایک ادارے میں تو ہزاروں افراد ہوتے ہیں، لیکن کوئی کسی بھی ادارے کا کتنا بڑا افسر کیوں نہ ہو، بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے لا پتہ افراد کے حوالے سے اچھا کام کیا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تعاون کیا لیکن پنجاب حکومت نے ہمیں آفس کے لئے کمرہ تک نہیں دیا، ہمیں لاہور میں میٹنگ کیلیے کمرہ کرائے پر لینا پڑتا ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جس ادارے سے متعلق شکایت آتی ہے اس ادارے کے حکام کو طلب کیا جاتا ہے لیکن لاپتا افراد کمیشن سے کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ابھی تک آئی ایس آئی کے سربراہ کو نہیں بلایا لیکن آئی ایس آئی کے بریگیڈیئراور کرنل سطح کے افسران کمیشن کی معاونت کرتے ہیں، لا پتہ افراد سے متعلق آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کی ٹھوس شہادت نہیں۔
کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایک وقت میں لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 136 سے بڑھ کر 3 ہزار 692 ہو گئی تھی لیکن کمیشن اب تک 2 ہزار416 مقدمات کا فیصلہ کرچکا ہے، اب ایک ہزار 276 مقدمات کا فیصلہ باقی ہے جن میں سے بلوچستان کے 96، خیبر پختونخوا کے 654، آزاد کشمیر کے 11 اور گلگت بلتستان کے 4 افراد شامل ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاکستان تحریک انصاف آسٹریا عبدالسلام فرید ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں

اگلی خبر

اردن میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے میں غیر ملکی سمیت 10 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی، آئی ایس پی آر
Breaking News

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی، آئی ایس پی آر

مارچ 5, 2019
ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تیاریاں، مساجد اور محلے سج گئے
پاکستان

ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تیاریاں، مساجد اور محلے سج گئے

نومبر 30, 2017
وزیراعظم نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے
پاکستان

وزیراعظم نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے

نومبر 30, 2017
وزیراعظم نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے امریکی الزامات مسترد کر دیے
پاکستان

’قانونی ماہرین نے واضح کردیا کہ ختم نبوت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی‘

نومبر 30, 2017
اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے پریشان نواز شریف کی نئی حکمت عملی
پاکستان

اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے پریشان نواز شریف کی نئی حکمت عملی

نومبر 30, 2017
سبی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار شہید
پاکستان

سبی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار شہید

نومبر 29, 2017

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In