ڈیلی روشنی انٹرنیشنل(ویانا)آسٹریا رپورٹ: بلال خالد
بارہ ربیع الاول کا سورج طلوع ہوا تو ہر جانب مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میلاد کا اہتمام کیا گیا 18 دسمبر بروز اتواربعد از نماز ظہر پاکستانی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا،آسٹریا سے چوتھا سالانہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں پور نور جلوس زیرقیادت انتظامیاں اور صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی قیادت میں نکالا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں ںے شرکت کی. جلوس کے شرکاء کے لے نذر و نیاز کا بھی اھتمام کیا. بعد از مسجد البلال میں جشن عید میلادالنبی کی محفل کا انعقاد ہوا. پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل میں آنے والے حاضرین وناظرین کو مہکایا،بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سسلہ شروع ہوا جن کی سعادت عثمان شاہ قادری،حبیب قادری اور آسٹریا کے مشہور نعت خواں شامل ہوئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے الفاظ سے نذرانہ عقیدت پیش کیا ، پُرنور میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم جس میں خطاب ویانا پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ صاحب نے کیا۔انہوں نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور سنت رسول کی اتباع کرنے کی ترغیب دلائی اورمحفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ بعد از انتظامیہ مسجد البلال اور صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے شرکاء کا جلوس و محفل میں شمولیت پر دادو تحسیں پیش کیا.