
جنوری سے پورے ملک میں عوام کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی (آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن )
ڈبلن آئرلینڈ۔۔۔۔۔۔وسیم بٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ یورپ میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر کی خبروں کے ساتھ ساتھ کورونا کی ویکسین کی خبر بھی تمام مالک میں زیر بحث ہے اس سلسلے میں آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کورونا پینڈیمک کی بریفنگ دیتے ہوے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کا کام انتہائی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں اس وجہ سے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کہ برطانیہ ہم سے پہلے اپنی عوام کو کویڈ ویکسین مہیا کررہا ہے، آئرلینڈ یورپی میڈیسن ایجنسی کی فائزر اور بائیوٹیک کی بنائی گئی کویڈ ویکسین کی منظوری دینے کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد جنوری سے پورے ملک میں عوام کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ،نرسنگ ہوم اور بوڑھے افراد کو پہلے ترجیح دی جائے گی،
اس سے قبل وزیر صحت اسٹیفن ڈونیلی نےکورونا ویکسین کے بارے کمیٹی ممبرز کو تفصیلات بتائیں، انہوں نے کہا کہ کویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے حکومت ہیلتھ سروس کے ذریعے ابتک 2.5 بلین یورو خرچ کرچکی ہے، جس سے اس سال محکمہ صحت پر مجموعی طور پر 20.4 بلین یورو خرچ ہوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایچ ایس سی نے صرف پی پی ای کی مد میں 920ملین یورو کی پیشگوئی کی تھی اور کویڈ کے 2 ملین ٹیسٹ پر 276 ملین یورو لاگت آئی ویکسین کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ منظوری ملنے پر 15.6 ملین ڈوز وصول کرے گا، جن پر مجموعی طور پر 117 ملین یورو خرچ ہونگے، وزیر صحت ڈونلی نے کمیٹی کو ویکسین کی بریک ڈاؤن بتاتے ہوئے کہا کہ اسٹرازیناکا سے 3.3 ملین ،جانسن سے 2.2 ملین ،سانوفی سے 3.3 ملین ،فائزر/بیونیٹک سے 2.3 ملین ، موڈرنا سے 875000 خوراک لی جائیں گی، کورونا وائرس کی ویکسین کو لے کر آئر لیند میں لوگ بہت پر امید ہے کے سال 2021 میں زندگی پہلے کی طرح بہال ہو جائے گی اور معیشت کا پہیا پر سے چلے گا۔