
جنیوا Chapter کے ارکان کی زلفی بخاری سے خصوصی ملاقات
سوئیزرلینڈ(ڈیلی روشنی ۔۔سید علی جیلانی) بروز جمعرات 13 جون کو جنیوا Chapter کے ارکان کی زلفی بخاری سے ملاقات ہوئی اور ارکان کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہا ۔زلفی بخاری نے پی ٹی آئی کے اتحاد پر زور دیا اور عمران خان کی کوششوں اور قربانیوں کا ذکر کیا ۔ جنیوا Chapter ارکان کی طرف سے گذشتہ دو سال کی پی ٹی آئی سوئیزرلینڈ کی کارکردگی سے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں کام اور محنت کی تعریف کی اور اسے سراہا ۔ تمام سوئیزرلینڈ کے Ex-official کی طرف سے انہیں British Airways کی پاکستان فلائیٹ پر مبارکباد دی ۔پی ٹی آئی سوئیزرلینڈ کی طرف سے انہیں اگلے پروگرام کی دعوت دی جو انہیں نے قبول کر لی۔



