جاوید عظیمی کی گورنر بلوچستان محمد اچکزئی سے سیمنار میں ملاقات۔روشنی رپورٹ
(ڈیلی روشنی) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور تجارت کے عنوان سے منعقد ہ سیمنار میں گورنر بلوچستان محترم محمدخان اچکزئی نے خصوصی شرکت فرمائی ۔سیمینار کے اختتام پر روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے بانی وچیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے محترم گورنر سے ملاقات کے دوران روزنامہ روشنی کا مختصر تعارف کرایا اور اخبار کا ویب ایڈریس کارڈ بھی پیش کیا جس پر اُنہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ویب سائٹ وزٹ کرنے کا وعدہ کیا۔