حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولددت کی تقریب .
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا (ویانا) کے ذیلی فورم منہاج پیس اینڈ اِنٹِگریشن کونسل کے زیراہتمام حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولددت کی تقریب انعقاد پذیر ہوئ جس میں تمام مذاہب بالخصوص کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا (ویانا) کے ایونٹ ہال میں اس تقریب کا انعقاد ہوا.تقریب کا آغاز زاہد چوہان کی تلاوت سے ہوا جس میں کرسچن مذہب کے علاوہ بدھ مذہب، یہودی مذہب کے علاوہ آسٹریا حکومت کی وزارتِ سوشل اِنٹگریشن کے نمائندگان اور منہاج القرآن آسٹریا کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ اس موک پر شرکاء کا کہنا تھا ہم منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں ںے اسلام کی سہی سمت کو متعرف کرایا شرکاء کا کہنا تھا مختلف مذاہب میں باہمی ہم آہنگی کے لیے ایسی تقریب بہت خوش آیئں بات ہے۔ تقریب میں شامل تمام مذاہب کے نمائندگان کی طرف سے دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور عالمِ انسانیت میں امن و آشتی اور باہمی اخوت کے لیئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔۔تقریب میں منہاج یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج پیس اینڈ اِنٹِگریشن کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے آخیر میں کیک کاٹا گیا اور طعام ما حضر پیش کیا گیا.