چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, اپریل 15, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول Breaking News

حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل اہم وفاقی اداروں کے سیکریٹری رخصت پر روانہ

مئی 18, 2018
میں Breaking News, پاکستان
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پراتفاق نہ ہوسکا، خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے دوبارہ مشاورت ہوگی،  امیدہے متفقہ نام پر اتفاق ہوجائےگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی ملاقات وزیراعظم چیمبرمیں ختم ہوگئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے نام پر بحث کی گئی۔

ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم حکومت کی جانب سے مجوزہ نام سامنے لائے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے نام پیش کئے۔

وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات میں نگراں وزیراعظم کےنام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے دوبارہ مشاورت ہوگی، نگراں وزیراعظم کے نام پر شاہد خاقان سے مشاورت ہوئی ہے، وزیراعظم نے کہا ترکی جارہا ہوں،  امید ہے منگل کودوبارہ بیٹھک میں متفقہ نام پر اتفاق ہو جائے گا۔

اس سے قبل خورشیدشاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اوروزیراعظم نگراں وزیراعظم کیلئےنام پربحث کریں گے، جونام مارکیٹ میں چل رہے ہیں کوئی ایسا نہیں جس پرتبصرہ کروں، میڈیا میں آنے والے تذکروں کا حقیقت سے تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے چھ نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں، سابق گورنر کے پی وبلوچستان اویس غنی اور ڈاکٹرعشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں جبکہ میاں محمد سومرو ،غلام علی الانہ، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان نے ایک تقریب میں کہا  تھا کہ خورشید شاہ جو نام بتائیں گے، وہ انھیں قبول ہوگا۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔

طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو ا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی اسپیکر کی جانب سے قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کے لئے تین روز ہوں گے ۔

پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعظم کا نام دینے میں ناکام رہی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا پھر الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نامزد دو دو ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیر اعظم منتخب کرے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے، جس کے بعد جولائی کے مہینے میں انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان منگل کو کریں گے، خورشید شاہ

اگلی خبر

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 3بچوں سمیت خاتون شہید، 10افرادزخمی

متعلقہ خبریں

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط
پاکستان

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

اپریل 14, 2021
کراچی: بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم
پاکستان

کراچی: بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت کا حکم

اپریل 14, 2021
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کورونا پابندیوں کا عندیہ دے دیا
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کورونا پابندیوں کا عندیہ دے دیا

اپریل 14, 2021
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اپریل 14, 2021
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
پاکستان

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اپریل 14, 2021
پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مولانا فضل الرحمان کو بجھوادیے
پاکستان

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے استعفے مولانا فضل الرحمان کو بجھوادیے

اپریل 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In