مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري (یو کے) اور استاذ ڈاکٹر محمود کیلنر( جرمنی ) ترجمان کے ہمراہ ایک خصوصی تربیتی پروگرام جامعہ مسجد ابو حنیفہ 10 ڈسٹرکٹ ویانا آسٹریا میں بروز ہفتہ منعقد ہوا . پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی إدارة المصطفى آسٹریا کے صدرنے بزرگ ہستی کی زیارت کا خصوصی اہتمام کیا.
مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري نے خصوصی خطاب عربی میں کیا جو کے (یو کے)سے تشریف لا ئے اور اسکا ترجمہ جرمن زباں میں جرمنی سے آ ئے ہوے مہمان استاذ ڈاکٹر محمود کیلنر نے کیا ،پروگرام میں کافی تعداد میں آسٹریا ویانا کی مقامی جامعہ مسجد ابو حنیفہ 10 ڈسٹرکٹ میں خواتین و حضرات اور سٹوڈنٹ نے شرکت کی جو (50) ٥٠ کے قریب ان کے ساتھ جرمنی سے آ ئے ہوے تھے .سب نے مل کر عربی زبان میں ڈف پر اسلامک لیڈ پڑھی جس سے پروگرام میں چار چاند لگ گۓ ،اس کے علاوہ حفیظ اللہ قادری نے پاکستانیوں کی نمایندگی کی اور ڈف پر قصیدہ بردہ شریف پیش کیا .
مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري (یو کے) نے تفصیل سے اسلام کے موضوع پر خطاب کیا ، جس میں خاص طور سےفرزندان حضرت آدم علیہ السلام کے حضرت هابیل علیہ السلام اور حضرت قابیل علیہ السلام کی زندگی پر تفصیل سےروشنی ڈالی، اور کہا کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جسے اللہ رب العالمین نے انسانیت کے لئے پسند کیا ہے، اس کے علاوہ اللہ کو کوئی دوسرا مذہب پسند نہیں،یہی وہ دین ہے جو موجودہ عالمی پریشانیوں کا حل پیش کرتا ہے، اوراس دین کی تطبیق ان پریشانیوں کے خاتمہ کا ضامن وکفیل ہے۔اس کا پیغام زندگی کے تمام شعبوں کو محیط وشامل ہے۔زیرتبصرہ کتاب اسلام کے سرمدی پیغام اس کے اصول ومبادی اوربنیادی قواعد جیسے ارکان اسلام وایمان،دین اسلام کے محاسن امتیازات اوراس کے احکام وشرائع وغیرہ پرمشتمل ہے،اسی طرح اخلاقی،سیاسی،سماجی واقتصادی صورت حال اوراسلام کے اندر انسانی حقوق کا بھی بخوبی تذکرہ کیا .
اور مزید کہا اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں ر بنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا.مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري صاحب نے نارتھ مصر میں اسلام کی تعلیم حاصل کی والد ماجد کی سرپرستی 10دس سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا ،13 تیرا سال کی عمر میں نماز کی امامت کی اور 1 پندرہ سال کی عمر میں پہلا خطبہ دیا اور 17 ستران سال میں مذھبی تعلیم الأزهري یونیورسٹی میں حاصل کی بی-اے ہانورس اسلامک اسٹڈیز انگلش میں کیا ،آجکل (یو کے)میں 10دس سالوں سے احسان عربیک انسٹیٹیوٹ اسلامک اسٹڈیز میں ڈائریکٹر و بانی ہے .مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري صاحب اسلامک تعلیم کی تبلیغ کے سلسلے میں مختلف ممالک کے دورے کۓ جن میں کینیڈا ،امریکا ، جرمنی،سویڈن اورملیشیا میں ویزیٹ کیئے .عربی اور انگلیش میں اکثر شاعر ی کرتےرہتے ہے اور بہت سے اسلامک موضوع پر کتاب لکھی ہے ،اور ٹیچر ہے لندن میں
Shafi’ie Fiqh, Tasawwuf, Usul Al-Fiqh, `Aqeedah, `Ulum Al-Quran, Tajweed
.جامعہ مسجد ابو حنیفہ 10 ڈسٹرکٹ ویانا آسٹریاکی انتظامیہ نے شاندار ریفریشمنٹ کا مہمانوں کا اہتمام کیا .پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی،باوا سید غضنفرعلی شاہ،عبدالرحمن شاہ جی،حافظ مبشر قادری ملک حاجی محمد خلیل، حفیظ اللہ قادری ،حاجی علی اصغرسیالوی،غلام مصطفی نعیمی ،حاجی محمد یونیس ، محمد ممتازاحمد،عاطف رضا ،ندیم افضل، حافظ حبیب اللہ اویس،الحاج مسعود احمد ،محمود شاہ ،ابراہیم شاہ ،اسرار احمد ،دانیال اسرار ،دانیش اسرار ،داور اسرار، راجہ حماد انور اور مراقبہ ہال ویانا آسٹریا کے کوارڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی نے شرکت کی .سب نے مہمان خصوصی شيخ احمد سعد الأزهري سے ملاقات کا شرف حاصل کیا مہمان کے ساتھ فوٹو گراف بنائی.بعد میں سب نے پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی کا پروگرام میں خصوصی دعوت دینے کا شکریہ ادا کیا
.