
درود شریف کی بابرکت خصوصی تقریب
9نومبر سحری کے وقت تزک و احتشام سے
غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز) غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی بارہ روزہ محافل کے سلسلے میں بروز ہفتہ 9نومبر سحری کے وقت درود شریف کی بابرکت خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں عشاقان رسولﷺ نے شرکت کرکے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں قلوب کی گہرائیوں اور گیرائیوں سے درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں رسول محتشم ﷺ کی بارگاہ میں با ادب کھڑے ہو کر حاضرین محفل نے درود سلام پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر معروف تاجر محمد ارشد کی جانب سے حاضرین کی تواضع لذیذ عمدہ پر تکلف ناشتہ سے کی گئی۔یاد رہے آج 9نومبر بعد نماز مغرب غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں جشن میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔




