دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانہ میں گیارھویں شریف کی محفل کا انعقاد ہوا .جیس مییں پاکستانی کمیونٹی مرد اور بچوں نے بهرپور شرکت کی.پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.تلاوت کلام پاک حافظ حبیب عطاری نے کی بعداز حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سسلہ شروع ہوا جن کی سعادت محمد عثمان عطاری. محمد زاہد عطاری اور آسٹریا کے مشہور نعت خواں شامل ہوئےخصوصی خطاب حافظ حبیب عطاری نے کیا .انھوں نے غو ث اعظم ؒ کی حالات اور سیرت سیدنا غوث الاعظم پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا بیشک اللہ تعالی ہر شہ پر قادر ھیں اسکا کوئ شریک نہیں ۔ بزرگان دین کا ایک اپنا مقام اور احترام ھے اگر آج ھم مسلمان ھیں تو انہیں بزرگوں کی راہنمائ سے ھیں کیونکہ کچھ بھی سیکھنے کے لیے استاد کا ھونا ضروری ھے محفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ اور لنگر غو ثیہ پیش کیا گیا