پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولادت کے حوالے سے یکم جنوری 2017 بروزاتوار کو دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانہ کے تحت جشن عید میلادالنبی کی محفل اور جلوس کا انعقاد ہوا .جیس مییں پاکستانی کمیونٹی مرد اور بچوں ںے بهرپور شرکت کی.پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور آسٹریا کے دور دراز شہروں فوکلا بارؤکے،لینز ،گراز ،سینٹ پولٹن اور ہارن سے بھی خصوصی شرکت کی.سب سے پہلے جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں پور نور جلوس زیرقیادت انتظامیاں دعوت اسلامی کی قیادت میں نکالا گیا.پور نور جلوس میں شرکا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے راہے جلوس کے شرکاء کے لے نذر و نیاز کا بھی اھتمام کیا.بعد از 5 بجے شام اجتماع میلاد کے پروگرام کا آغاز ہوا .
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.تلاوت کلام پاک حافظ حبیب عطاری نے کی بعداز حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سسلہ شروع ہوا جن کی سعادت محمد عثمان عطاری. محمد زاہد عطاری اور آسٹریا کے مشہور نعت خواں شامل ہوئے.پرنور میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خصوصی خطاب مبلغ دعوت اسلامی جو کے انگلینڈ سے تشریف لاے محمد قمر عطاری نے کیا۔انہوں نےاپنے خطاب میں سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور سنت رسول کی اتباع کرنے کی ترغیب دلائی.محفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ پیش کیا گیا۔آخیرمیں طعام ما حضر پیش کیا گیا.