الحمدوللہ 4 فروری کو دعوت اسلامی ھالینڈ نے اپنے پہلے مدنی مرکز کا افتتاح آئنڈ ھو فن میں کیا۔اس میں ھالینڈ کے علماء اکرام محترم سید افتخار شاہ صاحب اور جناب حافظ سجاد برکاتی مدظل عالی اور عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔علماء اکرام اور انگلینڈ سے آئے ھوے دعوت اسلامی کے مبلغ عادل عطاری نے مسجد کو بنانے اور آباد کرنے کی فضیلت بیان فرمایں۔آئنڈ ھوفن کے عا شقان رسول اس مرکز کی تعمیر سے بہت خوش ھیں اور اسے آباد رکھنے کا عزم کر رھے ھیں۔اس مرکز میں بچوں اور بڑھوں کو قرآن کی تعلیم دینا شروع ھو گئ ھے۔انشآللہ عزوجل دعوت اسلامی جو دو سو سے زیادہ ممالک میں سنتوں کا پیغام پہنچا چکی ھے۔ھالینڈ میں مزیداور اسلامک سینٹر فیضان مدینہ کھو لنے کا ارادہ رکھتی ھے۔ اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ھو۔ آمین