شام کے دارالحکومت دمشق میں عدالتی کمپلیکس میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 31افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شامی پولیس حکام نے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دمشق میں واقع شام کےقدیم پیلس آف جسٹس میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف کی سڑکیں بند کر دیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے