چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, اپریل 18, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیزکو شکست دیدی

مارچ 31, 2017
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیزکو شکست دیدی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

گرین شرٹس نے 132 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 129 رنز بنا سکی۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹرینیڈاڈ: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکستدے کر 4 میچز کی سیریز میں 0-22 سے برتری حاصل کرلی۔

کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوور میں 132 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور چیڈوک والٹن ہدف کے تعاقب کے لئے کریز پر آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں 10 کے مجموعی اسکور پر لیوس رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر والٹن اور سیموئلز نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آتا جاتا رہا۔

والٹن 21، لینڈل سیمنز ایک، کیرون پولارڈ 3، مارلن سیموئلز 44، کپتان بریتھ ویٹ 15 اور رومان پاویل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب آخری اوور میں میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 14 رنز درکار تھے، حسن علی کے آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر سنیل نارائن نے 2 چوکے لگا کر جیت کا دیا روشن کیا جس کے بعد 2 گیندیں ضائع کرنے کے بعد پانچویں گیند پر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ آخری گیند پر جیسن ہولڈر نے بڑی ہٹ لگانے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاداب خان نے اپنے شاندار اسپیل میں ایک میڈن اوور کے ساتھ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاداب خان کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ پہلے میچ میں بھی شاداب خان ہی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

اس سے قبل گرین شرٹس کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور میں کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور41 تک پہنچا تو وہ بھی 27 رنز بنا کر بریتھ ویٹ کی گیند پر کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز احمد شہزاد تھے جنہوں نے 15 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

شعیب ملک 28، فخر زمان 5، کپتان سرفرازاحمد 12، سہیل تنویر اور عماد وسیم 4، 4 ، شاداب خان 13 اور وہاب ریاض 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنیل نارائن اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 3،3،  سیموئل بدری 2 اور کیسرک ولیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

سندھ حکومت کا باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو لیزپردینے پرایم کیوایم کا احتجاج

اگلی خبر

ماروی میمن کو برطانوی دارالعوام کے اسپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

متعلقہ خبریں

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی
کھیلوں کی دنیا

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی

اپریل 17, 2021
پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے
کھیلوں کی دنیا

پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے

اپریل 16, 2021
رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم
کھیلوں کی دنیا

رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم

اپریل 15, 2021
بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی
کھیلوں کی دنیا

بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی

اپریل 15, 2021
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
کھیلوں کی دنیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

اپریل 14, 2021
شاہنواز دھانی جوفرا آرچر کی طرح تگڑا بولر بننے کے خواہشمند
کھیلوں کی دنیا

شاہنواز دھانی جوفرا آرچر کی طرح تگڑا بولر بننے کے خواہشمند

اپریل 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In